منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں دو لاکھ دس ہزار تارکین وطن گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-20
in عالمی خبریں
A A
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن//
امریکی حکام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں دو لاکھ دس ہزار کے قریب افراد کو غیر قانونی طور پر میکسیکو کی سرحد پار کر کے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تعداد پچھلے بیس برس میں کسی بھی مہینےکی بلند ترین سطح ہے اور اس سے بائیڈن حکومت کو درپیش امیگریشن کے مسئلے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس برس مارچ میں پچھلے برس مارچ کے مہینے میں گرفتار کیے جانے والے افراد میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے برس یہی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار کے قریب تھی۔
جنوری 2021 میں حکومت میں آنے کے بعد صدر بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ گزشتہ حکومت کی تارکین وطن کے خلاف سخت پالیسیوں کو ختم کریں گے لیکن انہیں سرحد پر مہاجرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
حزب اختلاف کی ریپبلکن پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ صدر بائیڈن کی نرم پالیسیوں کی وجہ سے سرحد پر مہاجرین کا مسئلہ سنگین ہوا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کے دوران ایک حکم نامے، جسے ٹائٹل 42 بھی کہا جاتا ہے کے تحت مہاجرین کو فوری طور پر میکسیکو بھیج دیا جاتا تھا لیکن اس حکم نامے کے ختم ہونے کے بعد سرحدوں پر مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر امریکہ میں داخل ہونے والے مہاجرین میں سے نصف کا تعلق میکسیکو، گوئٹےمالا، ہنڈراس، ایلسلواڈور سے ہے لیکن کئی مہاجرین روس اور یوکرین سے بھی میکسیکو کے بارڈر پر پہنچ رہے ہیں۔
امریکی حکام آئندہ دنوں میں یومیہ 18 ہزار افراد کے سرحد پر پہنچنے کے امکان سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن سٹیٹسٹکس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مارچ میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد فروری 2000 کے بعد کسی بھی مہینے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
عدالت میں جمع کرائی گئی ایک دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سرحدپر ایک اور جانب سے گیارہ ہزار کے قریب افراد نے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جن کے پاس ویزا یا داخلے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں داخلے کی کوشش کرنے والے نصف کے قریب تارکین وطن کو ٹائٹل 42 کے حکم نامے کے تحت فوراً واپس بھیج دیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین، کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

Next Post

مسجد حرام : بچوں کیلئے رہ نما علامات کا منصوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
۷۵۰۰؍ اسپیکروں پر مشتمل مسجد حرام کا ساؤنڈ سسٹم دنیا کا سب سے بڑا صوتی نظام

مسجد حرام : بچوں کیلئے رہ نما علامات کا منصوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.