جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میلہ کھیر بھوانی:نگروٹہ سے۴۵سو عقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-27
in اہم ترین
A A
میلہ کھیر بھوانی ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں:ڈی سی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

جموں//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی‘ میں شرکت کرنے کیلئے جمعہ کے روز۴۵سو عقیدت مندوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ نگروٹہ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
یہ میلہ۲۸مئی کو وادی میں گاندربل کے تولہ مولہ علاقے کے علاوہ ٹکر کپوارہ، لکٹی پورہ عشمقام اننت ناگ، ترپورسندری دیوسر کولگام اور ماتا کھیر بھوانی منزگام کولگام میں بھی منایا جائے گا۔
صوبائی کمشنر جموں‘ رمیش کمار نے جمعہ کے روز یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر کشمیر کی طرف روانہ کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس میلے میں حصہ لینے کیلئے جمعہ کے روز نگروٹہ سے۱۲۵بسوں میں قریب۴۵سوعقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ ہوئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس یاترا کیلئے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امسال ملک و بیرون ملک رہائش پذیر۶۰سے۷۰ہزار کشمیری مہاجر پنڈت عقیدت مندوں کی اس سالانہ میلے میں شرکت کی توقع ہے ۔
ماتا کھیر بھوانی ویلفئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور پولیس نے میلے کیلئے بہترین اور تمام تر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کو گاندربل میں ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی۔ ان کے ہمراہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے ۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ‘میلہ کھیر بھوانی’ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔
میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 ایل جی کابینکنگ اور مالیاتی اِداروں کی زرعی کریڈٹ سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ

Next Post

رام بن آتشزدگی میں شاپنگ کمپلیکس اوربارہمولہ میں دو مکانات کو جزوی نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر

رام بن آتشزدگی میں شاپنگ کمپلیکس اوربارہمولہ میں دو مکانات کو جزوی نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.