جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں ٹرمپ کے حامیوں کو قید کی سزائیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-27
in عالمی خبریں
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

واشنگٹن///
ڈونلڈ ٹرمپ کے 5 حامیوں کو امریکی پارلیمنٹ اور کپیٹل ہل پر حملے کے جرم میں 18 سے 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کی قیادت کرنے والے اور منصوبہ ساز اسٹیورٹ روڈز کو بغاوت کی سازش اور دیگر جرائم پر 18 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ استغاثہ نے 25 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ 18 سال کی طویل ترین قید کی سزا پانے والے اسٹیورٹ روڈز امریکی فوج کے سابق پیراٹروپر اور وکالت کی ڈگری رکھتے ہیں۔ انھوں نے 2009 میں ’اوتھ کیپرز‘ نامی ملیشیا کی بنیاد رکھی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید حامی ہونے کے باعث اسٹیورٹ روڈز اور ان کی جماعت پُرتشدد مظاہروں میں پیش پیش رہی۔ روڈز نے امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کو پھانسی دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
سماعت کے دوران اسٹیورٹ روڈز نے اپنے جرم پر شرمندگی یا ندامت کا اظہار کرنے کے بجائے ڈھٹائی سے کہا کہ وہ سیاسی قیدی ہیں اور انھیں ملک تباہ کرنے والوں کی مخالفت کی سزا دی جا رہی ہے۔جس پر جج نے اسٹیورٹ روڈز کے تشدد پر مبنی نظریے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کسی مجرم کے بارے میں یہ نہیں کہا لیکن ایسے رویے پر اب یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ آپ ملک، عوام اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔
’اوتھ کیپرز‘ کے ایک اور کارندے کیلی میگز کو بھی پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی روکنے، دستاویزات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ایک اور شخص کو کانگریس آفس کی میز پر پاؤں رکھ کر بیٹھنے اور تصاویر بنوانے پر 4 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ کیپیٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے دوران ان تینوں کا عمارت میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے والوں سے رابطہ بھی ثابت ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 5 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرتے ہوئے اپنے حامیوں کے سامنے اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس کے بعد ان کے حامی کانگریس اور کپیٹل ہل میں داخل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کی جس میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوڈان، خانہ ملکی افواج اور پیرا ملڑی فورسسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث نوزائیدہ بچوں کی اموات

Next Post

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سےگاڑی ٹکرانے والا گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
ہندوستان-برطانیہ ایف ٹی اے پر بات چیت میں پیش رفت ہوگی: سنک

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سےگاڑی ٹکرانے والا گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.