ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سری نگر جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کےلئے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-21
in ٹاپ سٹوری
A A
سری نگر جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کےلئے تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۱ مئی

دنیا بھر میں اپنے قدرتی حسن و جمال سے مشہور وادی کشمیر تاریخی جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے مندوبین کی مہمان نوازی کے لئے چشم براہ ہے ۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

جموں وکشمیر کی دارلحکومت سرینگر میں اس سلسلے میں تمام تر تیاریوں سیکورٹی انتظامات سے لے کر شہر کی تزئین و آرائش تک، کو حتمی شکل دی گئی ہے اور شہر پوری آب و تاب کے ساتھ اجلاس کی میز بانی کے لئے مہمانوں کا منتظر ہے ۔

مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے لیے جگہ جگہ خیر مقدمی بینر اور ڈیڑھیاں آویزاں کی گئی ہیں جبکہ شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پرمنعقد ہونے والے اس اجلاس کے لئے اس فراخ جھیل کے حسن میں بھی مزید چار چاند لگادئے گئے ۔شہر کو جاذب نظر بنانے کے لئے جہاں سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا ہے وہیں فٹ پاتھوں کو مختلف قسم کے پھولوں کے چمن تیار کرکے سجایا گیا ہے اور دیواروں کو بھی مختلف قسموں کی پینٹنگ اور رنگ و روغن سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے ۔

سری نگر سمارٹ سٹی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر لئے گئے پروجیکٹوں کو مکمل کیا جا رہا ہے جن میں سے بعض کو عوام کے نام وقف بھی کر دیا گیا ہے ۔ان پرجیکٹوں کی تکمیل جن میں پولو ویو مارکیٹ اور جہلم ریور فرنٹ خاص طور پر قابل ذکر ہیں، سے شہر کی خوبصورتی دو بالا ہوگئی ہے ۔

جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر جہاں اجلاس منعقد ہوگا، میں بھی مہمانوں کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

جی ٹونٹی اجلاس کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو ویو سے لے کر ایس کے آئی سی سی تک سبھی تعمیراتی کام مکمل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح کے اس اجلاس کے انعقاد کو کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ یقینی بنانے کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب صرف مہمانوں کی آمد کا ہی انتظار ہے باقی انتظامات ہر لحاظ و زاویے سے مکمل ہیں۔انتظامیہ نے سر ی نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیاریوں کو مکمل کیا ہے ۔

سرینگر میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی سطح کے اجلاس کے لئے سیکورٹی کے فیقدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مینڈھر میں تلاشی آپریشن کے بیچ گولیاں چلنے کی آوازیں

Next Post

منوج سنہا نے پہلگام کا دورہ ‘ لوگوں سے بات چیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
منوج سنہا نے پہلگام کا دورہ ‘ لوگوں سے بات چیت

منوج سنہا نے پہلگام کا دورہ ‘ لوگوں سے بات چیت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.