جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپوارہ میں چار منشیات فروش گرفتار

نشہ آور مواد بر آمد کیا ‘پولیس کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-19
in اہم ترین
A A
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی ضلع کپوارہ میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر کپوارہ پولیس نے ایس ایچ او رفیق لون کی سربراہی میں رگی پورہ کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت رئیس احمد شاہ عرف رئیس کاچرو ولد غلام مصطفیٰ ساکن اندر ہامہ درگمولہ، محمد ایوب خان ولد حبیب اللہ خان ساکن وترخانی درگمولہ، مطیع الرحمان ولد مجیب الرحمان ساکن نہام باغ مغربی بنگال حال کپوارہ اور شفیق الرحمان ولد عطاواللہ رحمان ساکن مالدہ مغربی بنگال حال کپوارہ کے بطور ہوئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتاری کے وقت چاروں منشیات فروش مشکوک حالات میں گھوم رہے تھے اور وہ پولیس سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے براؤن شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے انکشاف کیا کہ کچھ نشے کے عادی افراد ان کے رابطے میں تھے اور وہ یہ نشہ آور مواد ان ہی کو دینے کے لئے جارہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
پولیس نے عوام سے منشیات کی بدعت کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرنے کی اپیل دہرائی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کامیاب سیزن کے بعد گل لالہ کا باغ سیاحوں کیلئے بند

Next Post

سی سی ٹی وی تنصیب کے حکم نامے پر من وعن عملدرآمد ہونی چاہئے :اسد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
سی سی ٹی وی تنصیب کے حکم نامے پر من وعن عملدرآمد ہونی چاہئے :اسد

سی سی ٹی وی تنصیب کے حکم نامے پر من وعن عملدرآمد ہونی چاہئے :اسد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.