منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پنڈت باپ بیٹے قتل کیس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ

’قتل کی سازش میں کون ملوث تھے انہیںبے نقاب کیا جائے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-18
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس کی طرف سے مرحوم مولوی محمد فاروق کے قتل کیس کے سلسلے میں دو مفرور ملزموں کی گرفتاری کے اعلان کے ایک دن بعد ایک معروف کشمیری پنڈت مصنف، جو اپنے بیٹے کے ساتھ مبینہ طور جنگجوئوں کے ہاتھوں زائد از تین دہائی قبل مارے گئے تھے‘ کے خاندان نے ان کے کیس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بتادیں کہ معروف کشمیری پنڈت مصنف سرو آنند کول پریمی اپنے بیٹے کے ساتھ اپریل۱۹۹۰میں مبینہ طور پر جنگجوئوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے ۔
ان کے اہل خانہ نے جموں کشمیر حکومت سے باپ بیٹے کے قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی اپیل کی ہے ۔مرحوم مصنف کے فرزند راجندر پریمی نے بتایا’’ہم ۳۳برسوں کے بعد مولوی محمد فاروق کے قتل کیس کو حل کرنے پر جموں و کشمیر پولیس کی سراہنا کرتے ہیں‘‘۔
پریمی نے کہا’’ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور حکومت ہند سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ نہ صرف ہمارے اس کیس کو دوبارہ کھولا جائے بلکہ اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ اس سازش کے ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے ‘‘۔
پریمی نے کہا’’۶۵سالہ سرو آنند پریمی اور ان کے۲۷سالہ چھوٹے بیٹے وریندر کول کو اپریل۱۹۹۰میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ان کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد جنگجوئوں نے مارا تھا‘‘۔
اس واقعے کے بعد ایک ہفتے کے اندر پریمی خاندان کشمیر سے ہجرت کر گیا تھا۔انہوں نے کہا’’اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈورو اننت ناگ میں ایک کیس درج کیا گیا تھا لیکن اس کیس کو مختصر مدت کے بعد بند کر دیا گیا تھا کیونکہ موثر اور تیز بنیادوں پر تحقیقات نہیں کی گئی تھی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس ضمن میں۸مشکوک افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں کیس کو بند کر دیا گیا۔
پریمی نے کہا کہ ہم نے حکام سے یہ کیس سی بی آئی کو سونپنے کی درخواست کی تھی تاکہ اس کی تیز اور موثر تحقیقات کی جا سکے لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر اس وقت کی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حقوق بشر کمیشن (ایس ایچ آر سی) کی ۲۰۱۲میں سفارشات کے باجود بھی اس کیس کو دوبارہ نہیں کھولا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ سرو آنند پریمی کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں بھگوت گیتا کا اردو ترجمہ اور رامائن کا کشمیری ترجمہ خاص طور پر قابل ذکر ہے ۔ انہوں نے رابندر ناتھ ٹیگور کے شاہکار ’گیتانجلی‘کا بھی کشمیری زبان میں ترجمہ کیا ہے ۔
سال گذشتہ جموں وکشمیر حکومت نے ان کی ادبی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں یوم جمہوریہ کے موقع پر بعد از مرگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون ہلاک

Next Post

ہتھیاروں اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کا نقش راہ تیار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہتھیاروں اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کا نقش راہ تیار:پولیس

ہتھیاروں اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کا نقش راہ تیار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.