ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

برطانوی ہائی کمشنرجی ۲۰ اجلاس میں شریک ہوں گے

’ہم ٹورزم ورکنگ گروپ کیلئے کشمیر میں موجود ہوں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-12
in مقامی خبریں
A A
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جہاں ایک جانب پاکستان اور چین نے کشمیر میں جی ۲۰؍ اجلاس کی میزبانی پر اعتراض ظاہر کیا ہے وہیں اس بیچ بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر نے ٹورازم ورکنگ گروپ کے سرینگر میں۲۲تا۲۴مئی منعقدہ تقریب میں برطانیہ کے نمائندوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے ’’انٹیگریٹڈ ریویو ریفریش‘‘ کی ریلیز پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا۔
تقریب میں انہوں نے سیکورٹی، دفاع، ترقی اور خارجہ پالیسی کے شعبوں میں برطانوی حکومت کی ترجیحات اور منصوبوں کا ذکر کیا۔
سوالات کے جوابات دیتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر‘ الیکس ڈبلیو ایلس نے دیگر شعبوں بالخصوص دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔اس سوال پر کہ کیا برطانیہ جی ۲۰ تقریب کیلئے نمائندوں کو سرینگر بھیجے گا؟ انہوں نے کہا، ’’ہم ٹورزم ورکنگ گروپ کیلئے کشمیر میں (موجود) ہوں گے۔ ہم بھارت کی جی ۲۰صدارت کے دوران پورے بھارت میں ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔‘‘
جی۲۰ ممالک کے نمائندوں کے علاوہ بین الاقوامی اداروں اور مہمان ممالک کے مندوبین بھی ہوں گے جو معروف ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ملاقات کریں گے۔ ایس کے آئی سی سی جی ٹونٹی اجلاس کا مرکزی مقام ہے۔
توقع ہے کہ۲۰۰ مندوبین اس میں شریک ہوں گے اور اس میں جی ۲۰ممالک کے مندوبین، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک کے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔
دریں اثنا جموں و کشمیر کے راجوری سیکٹر میں حالیہ عسکریت پسندوں کے حملے کے پیش نظر سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جہاں شہر سرینگر کو خوبصورت اور جاذب نظر بنائے جانے کے حوالہ سے دن رات کام جاری ہے وہیں سیکورتی کے بھی سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
حالیہ دنوں سیکورٹی ایجنسیز نے جی ٹونٹی سے قبل یا ان ایام میں فدائین حملوں کا خدشتہ ظاہر کیا ہے جس کے پیش نظر آرمی اسکولز میں ۲۵مئی تک چھٹی دی گئی ہے وہیں سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے اور ڈرونز کے ذریعے بھی حساس مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کے حملوں میں راکٹ لانچنگ فورس کے کمانڈر سمیت 27 افراد شہید

Next Post

پانچ ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف چارج شیٹ پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ایس آئی یو نے۱۳ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

پانچ ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف چارج شیٹ پیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.