اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پتھروں سے پینٹنگ بنانے کا منفرد ہنر

یہ اللہ تعالیٰ کا ہی کرم تھا کہ جس نے مجھے اس فن کی صلاحیت سے نوازا اور میں ایک منفرد فن کو سامنے لانے میں کامیاب ہوا:منطور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-10
in مقامی خبریں
A A
چھوٹے چھوٹے رنگ برنگے پتھروں سے پینٹنگ بنانے کا منفرد ہنر

SRINAGAR, MAY 9 (UNI):- Displaying the portraits created by Manzoor Ahmad Bhat, a lone artist from the central Kashmir district of Ganderbal, who creates colorful stones into amazing portraits and landscapes by fixing them on plyboard. UNI PHOTO-30U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے گذر بل علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک جوان سال فنکار پینٹنگ کیلئے بازاروں میں دستیاب مختلف رنگوں کے بجائے رنگ برنگی کنکریوں کا استعمال کرکے ایسی دلکش تصویریں اور حیرت انگیز مناظر منصہ شہود پر لاتا ہے کہ دیکھنے والا مبہوت ہو کر رہ جاتا ہے ۔
منظور احمد بٹ نامی یہ فنکار گذشتہ زائد از دو دہائیوں سے اس فن کے ساتھ وابستہ ہے اور اب تک ان کے ہاتھوں سے رنگ برنگی کنکریوں کی زائد از۴۰تصویریں و مناظر، جن میں سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی تصویر بھی شامل ہے ، منظر عام پر آگئی ہیں۔
۳۶سالہ منظور احمد نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا’’مجھے بچپن سے ہی پیٹنگ کا بے حد شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے نویں جماعت میں ہی تعلیم کو چھوڑ دیا کیونکہ میری ساری توجہ کینواس پر کچھ نہ کچھ پیٹنگ کرنے کی طرف ہی مبذول رہا کرتا تھا‘‘۔
تاہم ایک فنکار ہونے کے باوجود منظور احمد روزی روٹی کیلئے ایک دکان میں سیلز مین کی حیثیت سے کام کر رہا ہے کیونکہ ان کے اس آرٹ کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی ہے جس کی وہ مستحق ہے ۔
فنکار بننے کے سفر کی کہانی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’میں اکثر اپنے گھر کے نزدیک ہی واقع نالہ سندھ میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے جایا کرتا تھا اور اس کے علاوہ میں وہاں کھیلنے یا تفریح کیلئے بھی جایا کرتا تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’وہاں پانی میں موجود رنگ برنگے پتھروں کی خوبصورتی اکثر مجھے اپنی طرف متوجہ کرتی تھی اور جیسے وہ مجھے کچھ منفرد کرنے کی دعوت دیتی تھی‘‘۔
منظور نے کہا ’’پہلے پہل میں یہ سمجھ نہیں پا رہا تھا کہ ان رنگین خوبصورت پتھروں کا میں کیا کروں لیکن بعد میں کسی غیبی طاقت نے میرے ذہن کو متحرک کر دیا جس سے میرے ذہن میں خیالات کا سیلاب امڈ آیا‘‘۔انہوں نے کہا’’میں نے پلائی ووڈ کا ایک بورڈ لایا اور اس پر رنگ برنگی کنکریوں سے ایک جہاز بنانا شروع کیا جس کو مکمل کرنے میں مجھے پانچ مہینے لگ گئے ‘‘۔
فنکار کا کہنا تھا’’بعد ازاں میرے ذہن میں مزید چیزیں بنانے کے خیالات آتے گئے اور میں نے دوسرے قسم کا ایک اور جہاز بنا دیا لیکن اس بار اس جہاز کی بنیاد کے لئے پیسی ہوئی کنکریوں کو استعمال میں لایا جس سے ایک بالکل ہی منفرد اور دلفریب فن معرض وجود میں آگیا‘‘۔
منظور نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا ہی کرم تھا کہ جس نے اس فن کی صلاحیت سے مجھے نوازا اور میں پلائی ووڈ کے بورڈوں پر رنگ برنگی کنکریوں کا استعمال کرکے ایک منفرد فن کو سامنے لانے میں کامیاب ہوگیا۔انہوں نے کہا’’وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ پتھروں کی پینٹنگ کو مزید سجانے سنوارنے کیلئے نئے نئے خیالات آتے رہے اور میں نے پلائی بورڈ پر رنگ کرنے کے لئے مختلف رنگوں کے پتھروں کو پیس کر رنگ تیار کئے ‘‘۔
فنکار کا کہنا تھا’’یہ مختلف رنگوں کے پتھر میں سونہ مرگ سے لداخ جانے کے راستے سے حاصل کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ پھر میں نے آہستہ آہستہ اپنے دماغ کو استعمال کرکے نئی نئی چیزیں بنانی شروع کیں اور ان کو تیار کرنے کیلئے نئے نئے تجرنے کئے جو سب کے سب کامیاب ہوگئے اور میرے فن کو نکھارنے میں مدد گار ثابت ہوگئے ۔
منظور نے کہا’’لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ میرے فن کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی ہے جو اس کو ملنی چاہئے ‘‘۔انہوں نے گوا اور تاج ہوٹل ممبئی میں کئی بار اپنے فن کی نمائش کی لیکن ان نمائشوں سے اس کو کوئی خاطر خواہ مدد نہیں ملی باوجودیکہ آرٹ کے شوقین لوگوں نے اس کے فن کی تعریفیں کیں۔
فنکار نے کہا’’کچھ نجی ایجنسیوں کے بدولت میں نے کچھ فن پاروں کو فروخت کیا لیکن میں نے اس عمل کو بند کر دیا کیونکہ اس سے میں مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کر پا رہا تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں اپنے آرٹ کی بھر پور نمائش نہیں کر سکا کیونکہ میں اس کے مارکیٹ سے نا واقف تھا یہاں تک میرا آرٹ یہاں سرکاری طور پر رجسٹر بھی نہیں ہے ‘‘۔
منظور نے کہا کہ جب میں اپنے اس آرٹ کو رجسٹر کرانے کیلئے متعلقہ حکام کے پاس گیا تو وہ اس قسم کے آرٹ سے بے خبر تھے کیونکہ یہ ایک نیا آرٹ تھا جو ملک میں اور کہیں موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’میں محکمہ ہینڈی کرافٹس کے ڈائریکٹر سے بھی ملا جنہوں نے متعلقہ افسروں کو میرے کار خانے کا دورہ کرکے میرے آرٹ کو رجسٹر کرنے کی ہدایت بھی دی‘‘۔
فنکار کا کہنا تھا’’حکام نے مجھے یقین دہانی کی ہے کہ اس منفرد آرٹ کو ’انو ویٹیو آرٹ‘کے تحت رجسٹر کیا جائے گا اور مجھے یہ بھی کہا گیا اس آرٹ کو فروغ دینے کیلئے کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میں نمائشوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا‘‘۔
اس منفرد آرٹ کو رجسٹر کرنا منظور احمد کے مستقبل کے منصوبوں کی فہرست میں سر فہرست ہے ۔انہوں نے کہا’’میں فی الحال اس آرٹ کو رجسٹر کرانا چاہتا ہوں اور پھر اس کو دنیا میں مشہور کرنے کیلئے نمائشوں میں حصہ لوں گا‘‘۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا سب سے پسند فن پارہ کون ہے تو انہوں نے کہا کہ یاچٹ قسم کا جہاز میرا پسندیدہ فن پارہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی بادشاہ کی تصویر بنانا در اصل میرے ایک دوست کا مشورہ تھا۔انہوں نے کہا کہ میں یہ تصویر سعودی بادشاہ کو پیش کرنا چاہتا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ میں پاکستانی غبارہ برآمد:پولیس

Next Post

ڈوڈہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک‘چار دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

ڈوڈہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک‘چار دیگر زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.