اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

چیئرپرسن کوثر جہاں کی متعلقہ افسران سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in قومی خبریں
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// حج بیت اللہ2023کے لیے پہلے مرحلے کی حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہونے میں اب محض12دن باقی رہ گئے ہیں۔پہلے سے اعلان شدہ شیڈول کے مطابق ہندوستان کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ دہلی سے حج پروازیں 21/مئی2023سے شروع ہوں گی۔ ایسے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج آپریشن2023کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے پیش نظر مختلف سطحوں پر تیاریوں اور حج امور کی انجام دہی سے متعلق مرکزی اور ریاستی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ ملاقاتوں اور میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں دہلی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج وزارت داخلہ، حکومت ہند اور وزارت شہری ہوا بازی کے مختلف افسران و ذمہ داران سے ملاقاتیں اور صلاح و مشورہ کیا ۔
محترمہ کوثر جہاں نے دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال سے بھی ملاقات کی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے دہلی کے تاریخی رام لیلامیدان میں لگنے والے حج ٹرانزٹ کیمپ اور اس کے لیے دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے اپنی اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تمام تر مطلوبہ تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
واضح ہو کہ گذشتہ دنوں دہلی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مختلف محکموں اور سعودی ایئرلائنس کے افسران بھی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں اور ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے ہمراہ حج منزل اور رام لیلا میدان کا معائنہ کرچکے ہیں اورآئندہ 9/مئی2023 اور10/مئی2023 کو بالترتیب، حکومت دہلی کے مختلف محکموں بشمول دہلی پولیس، دہلی جل بورڈ، محکمہ صحت، اور دہلی امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی تجویزہے ۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ اس سال عازمین حج کو بہترسے بہتر سہولیات اور حج کیمپ میں بہترقیام کے لیے مسجد سید فیض الٰہی میں لگنے والے حج کیمپ کے علاوہ رام لیلا گراونڈ میں لگائے جانے والے کیمپ کو بھی مکمل طور پر ایئر کنڈیشن بنایا جائے گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ون ڈے سیریز میں فتح سے ورلڈ کپ کیلئے تیاریوں کا اچھا موقع ملا:بابر اعظم

Next Post

حکومت بنتے ہی وعدوں پر کام شروع کریں گے : راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
بھارت جوڑویاترا:راہل ۳۰ جنوری کو سرینگر میں ترنگا لہرائیں گے

حکومت بنتے ہی وعدوں پر کام شروع کریں گے : راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.