جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

کورپٹ سیاسی مافیاز کو تحفظ کیوں

آخر یہ محاسبہ سے محفوظ کب تک ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

جموںوکشمیر کے اکثروبیشتر سیاستدانوں جن میں سے اکثر صاحب اقتدار رہے ہیں پر بدعنوان اور کورپٹ طرزعمل کے سنگین الزامات عائد ہوتے رہے ہیں جبکہ عوامی حلقوں میں بھی اس حوالہ سے چرچے کبھی خاموش نہیں ہوئے۔
مرکز میں قیادت کی ۲۰۱۴ء میں تبدیلی کے بعد سے اب تک اس حوالہ سے خصوصی طور سے جموںوکشمیرکی سیاسی اُفق پر جلوہ گر سیاست دانوں کو یہ کہکر مسلسل نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کہ وہ لوٹ مار اور استحصال کے ممبع رہے ہیں اور انہیں نشانہ عبرت بنایا جائے گا لیکن مرکزی قیادت کے یہ دعویٰ، یقین دہانیاں اور اعلانات فی الوقت تک دن کی روشنی نہیں دیکھ پاسکے ہیں۔ وجوہات معلوم نہیں، شاید مرکزی قیادت کا اس حوالہ سے اپنا کوئی مخصوص طریقہ کار اور طرزعمل ہو۔
کورپٹ اور بدعنوان سیاست دانوں کے خلاف قانون اور قوائد وضوابط کے تحت کارروائی کرنے کیلئے ہم مجبور نہیں کرسکتے البتہ اپنی فکرمندی اور تشویشات کا اظہار کرنا ہمار احق ہے کیونکہ سیاستدانوں کا یہ طرزعمل باالخصوص بغیر کسی ظاہری کاروبار، تجارت، ملازمت یا آمدن کے معقول وسائل کے دولت، اثاثوں اور جائیدادوں کے یہ ہمالیہ آئے تو آتے کہاں سے؟ یہ سوال تو واجبی ہے!
نیشنل کانفرنس، کانگریس، یہ دو پارٹیاں ۱۹۴۷ء سے حالیہ ایام تک بلواسطہ یا بلاواسطہ صاحب اقتدار رہی ہیں۔ جہاں تک دوسری پارٹیوں…پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی، بی جے پی، پنتھرز پارٹی وغیرہ میںشامل لوگ پہلی دو پارٹیوں سے وابستگی کی وجہ سے اقتدار یا مختلف وزارتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ سیاست میں آنے سے قبل ان کی حیثیت کیا تھی، کتنی منقولہ وغیر منقولہ جائیدادوں اور اثاثوں اور بینک بیلنس کے مالکان تھے اور اقتدار کی سیڑھی سے اب کس حیثیت کے مالکان ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔
انہی پارٹیوں کے دور اقتدار میں ایک صاحب اقتدار جماعت کی حکومت نے اعلیٰ سیاسی سطح پر سیاستدانوں وغیرہ کا احتساب کرنے کیلئے ایک احتساب کمیشن کا قیام عمل میںلایا ، جموں سے ایک صاحب کو کمیشن کا سربراہ تعینات کیا۔ احتساب کمیشن نے ’’کچھ‘‘ کے خلاف بعض شکایتوں کی بنا پر احتساب (تحقیقات) شروع کیا، اس احتسابی عمل کے دائرے میں وقت کے دو اہم وزیر بھی آگئے، ایک نے عدالت سے رجوع کرکے دس روپے مبلغ حلف نامہ پر اپنے خلاف تحقیقات پر حکم امتناعی حاصل کرلیا جبکہ دوسرے نے کوئی اور راستہ اختیار کرکے اپنے خلاف احتساب کو ختم کرادیا۔احتساب کمیشن کے سربراہ کے فرزند کے بارے میں اسی دوران یہ مبینہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا کہ وہ بچولیہ بن گیا اور رقومات اینٹھ رہا ہے۔ پھرا س احتساب کمیشن کا جو حشر ہونا تھا وہ ہوکر رہا۔
انتظامیہ کے مختلف شعبوں سے وابستہ چھوٹے درجے کے ملازمین کی کورپشن میں پکڑ دھکڑکی خبریں، انسداد کورپشن عدالت سے سزائوں کے اعلانات وغیرہ تو مشاہدہ میں ہیں لیکن آج تک نہ جموں اور نہ ہی کشمیر سے وابستہ کسی بڑے سیاستدان اور نہ ہی کسی بڑے بیروکریٹ کوپکڑ میں لایاجاسکا ہے۔ اس حوالہ سے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ظاہری آمدن سے کہیں گنا املاک اور اثاثے ان کے نام پر بھی ہیں اور بے نامی بھی ہیں۔
ان اثاثوں جن میں سینکڑوں کنال اراضیوں کی ملکیت بھی شامل ہیں کشمیر اور جموں میں کہاں کہاں نہیں ہیں۔ کہیں کسی کے خلاف کوئی محاسبہ اس لئے نہیں کیا جارہاہے کہ راہ میں سیاسی مصلحتیں آڑے آرہی ہیں، کہیں انتظامی مصلحتیں ہیں، کہیں پارٹی وابستگیاں آڑے ہیں تو کہیں ذاتی اثر ورسوخ اور رشتہ داریاں۔
ابھی چند روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ایک سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس سے وابستہ ایک سینئر وزیر کے فرزند کی کروڑوں نہیں اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے کی جائیدادوں، اثاثوں اور املاک کی حیرت انگیز تفصیلات پر مبنی فلم کی مانند معاملات سامنے لائے گئے۔ نہ صرف کشمیر ، جموں ،ملک کے مختلف حصوں بلکہ غیر ممالک میں بھی کروڑوں روپے مالیت کے اثاثوں، محلات اور جائیدادوں کی یہ تفصیلات کم سے کم ان لوگوں کیلئے واقعی حیران کن ہیں جوا س خاندان کی پشتنی مالی حیثیت کی جانکاری رکھتے ہیں۔
ان جائیدادوں اور اثاثوں کے بارے میں اتنی مکمل تفصیلات کسی فرد واحد کاکا رنامہ نہیں اور نہ ہی کسی اوسط شہری کا اس حوالہ سے کوئی انفرادی مفاد ہوسکتا ہے کہ وہ ان کی تفصیلات جمع کرکے پبلک میں لائے۔ ظاہر ہے یہ تفصیلات کسی مستند ادارے نے ہی جمع کی ہواور اب ان کا افشاء بغیر کسی مصلحت اور ایجنڈا کے نہیں۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اثاثوں کی یہ تفصیلات افشاء کرکے درپردہ نشانہ اس کا سیاستدان باپ ہے اور اب یہ بھی اٹکلیں لگائی جارہی ہیںکہ باپ صاحب بیٹے کو محاسبہ سے محفوظ رکھنے کی خاطر شاید اپنی گنتی بدل دے۔
یہ محض ایک معاملہ ہے ، ایسے تو درجنوں میںنہیں بلکہ سینکڑوں میںمعاملات ہیں جن کا تعلق کورپشن، بدعنوان طرزعمل، لوٹ کھسوٹ، استحصال اور ناجائز دولت اور جائیدادوں کے حصول سے ہے کہنا آسان ہے لیکن کورپشن اور بدعنوان طریقہ کار کو اس کے سیاق وسباق کے تناظرمیں سمجھنا اور پرکھنا آسان نہیں، جس ریاست میں محض چھوٹے سے دو معاملات کے حوالہ سے فی معاملہ ڈیڑھ سو کروڑ روپے تک کا نذرانہ اداکرنے کی پیشکش اب ست پال ملک کی وساطت سے زبان زدہ عام ہو اُس ریاست (یوٹی) میں کورپشن اور بدعنوان طرزعمل کی گہرائی، چوڑائی ،لمبائی اور حجم کیا ہو اُس کا محض تصور ہی کیاجاسکتاہے۔
اس سارے پس منظرمیں کہاجاسکتا ہے کہ سیاسی چوغے زیب تن کرکے لوگوں کے جذبات اور احساسات کا قدم قدم پر استحصال کرنے والے یہ کچھ سیاستدان درحقیقت بہت بڑے سیاسی مافیاز کے سرغنہ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کچھ نہ ہونے پر اتنا شور…

Next Post

نڈال کا فرنچ اوپن میں نہ کھیلنا ٹینس کے لیے ‘بڑا’ دھچکا ہوگا: فیڈرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
نڈال جوکووچ 59ویں بار آمنے سامنے ہوں گے

نڈال کا فرنچ اوپن میں نہ کھیلنا ٹینس کے لیے 'بڑا' دھچکا ہوگا: فیڈرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.