منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منگیتر کو چاقو کے حملے میں زخمی کرنے والی لڑکی گرفتار

گاندربل میں ساتھی طلبا پر چاقو سے وار کرنے والا پکڑا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-03
in اہم ترین
A A
منگیتر کو چاقو کے حملے میں زخمی کرنے والی لڑکی گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
جموں کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں ایک چونکا دینے والا واقعہ اْس وقت پیش آیا جب شہر سرینگر کے دریش کدل علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طور اپنے منگیتر پر چاقو سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔
یہ واقعہ ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے نزدیک منگل کی دوپہر پیش آیا‘جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا ’’بمنہ علاقے کے رہنے والے عادل احمد کو اس کی منگیتر نے آج دوپہر پیٹ میں چھرا گھونپا اور شدید زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی۔ زخمی شخص کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہے۔‘‘
پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’’ابھی پوری طرح سے وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے تاہم ابتدائی معلومات دونوں کے درمیان بحث و تکرار کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔ اس ضمن میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔‘‘
اس دوران پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ملزمہ‘آصفہ بشیرساکن پارمپورہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
دریں اثنا، ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر آصف، نے زخمی شخص کی حالت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ’’ان کے پیٹ میں چوٹ آئی ہے، تاہم ان کی حالت مستحکم ہے‘‘۔
دریں اثنا پولیس نے گاندربل میں ساتھی طلباء پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق کل تقریباً تین بجے ڈریم لینڈ اسکول بیہامہ، گاندربل کے دو گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں ایک طالب علم زاہد شبیر ولد شبیر احمد ساکنہ بانڈی باغ، گاندربل نے دو ساتھی طالب علموں پر تیز دھار چیز / چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق دونوں زخمی طالب علم جن کی شناخت ہدایت احمد اور ابراہیم احمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بیہامہ، گاندربل کے رہنے والے ہیں، کو فوری طور پر علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا۔حملہ آور ‘ زاہد موقع سے فرار ہوگیا۔
قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر۱۱۶/۲۰۲۳تھانہ گاندربل میں درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران ڈی ایس پی ‘پولیس تھانہ گاندربل کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور اسے ملزمین کی گرفتاری کے لیے تعینات کیا گیا ۔
پولیس ٹیم نے بھرپور کوششوں کے بعد ملزم کو بروسا کے قریب سے پکڑ لیا۔ مزید تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ واقعہ معمولی باتوں پر پیش آیا اور کچھ اور طالب علم ہاتھا پائی میں ملوث تھے۔ زاہد جو ڈریم لینڈ سکول کی ۱۲ویں جماعت کا طالب علم ہے شروع سے ہی جارحانہ رویہ رکھتا ہے اور سکول پرنسپل کے مطابق وہ ماضی میں بھی دیگر طلباء کے ساتھ متعدد لڑائیوں میں ملوث رہا ہے۔
تمام قانونی طریقہ کار اور رسمی کارروائیوں کے ساتھ، ملزم کو جووینائل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور جھگڑے میں ملوث دیگر طلباء کو بھی بورڈ کے سامنے لا کر پیش کیا جائے گا۔
واضح طرح سنہ ۲۰۲۱ کے جنوری میں سرینگر کے خانیار علاقے میں آثار شریف درگاہ حضرت دستگیر صاحب کے قریب ہاتھا پائی میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہاتھا پائی کے دوران سرینگر کے علاقہ رعناواری کے رہائشی زیاان چشتی ولد محمد اشرف چشتی پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود ایک اور شخص فیضان فدا بٹ ولد فدا احمد بٹ ساکنہ الٰہی باغ سرینگر کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس معاملے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رفیع آباد سڑک حادثے میں شہری ہلاک

Next Post

ایل او سی پر مارٹر شیل بر آمد، ناکارہ بنا دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ایل او سی پر مارٹر شیل بر آمد، ناکارہ بنا دیا گیا

ایل او سی پر مارٹر شیل بر آمد، ناکارہ بنا دیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.