ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

فلم کیرالا اسٹوری کی ریلیز پر پابندی کیلئے جمعیۃ علماء ہند سپریم کورٹ پہنچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-03
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی//مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لئے بنائی گئی ‘کیرالا اسٹوری’ نامی فلم کی ریلیز پر فوری پابندی کی درخواست جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ سے کی ہے ۔ یہ اطلاع جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے ۔
ریلیز کے مطابق جمعیۃ علماء ہند نے آئین ہند کے آرٹیکل 32/ کے تحت داخل پٹیشن میں عدالت سے گذارش کی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو حکم جاری کرے کہ 5 مئی کو ریلیز ہونے والی متنازعہ فلم کیرالا اسٹوری کو ریلیز ہونے سے روکے نیز سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو حکم دے کہ وہ فلم سے متنازعہ سین اور مکالموں کو حذف کرے ، عدالت سے یہ بھی گذارش کی گئی کہ عدالت عبوری طور پر فلم کے پروڈیوسر کو یہ حکم دے کہ وہ فلم کے متعلق ایک ڈسکلیمر جاری کرے کہ یہ فلم افسانوی کرداروں پر بنی ہوئی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس میں دکھائے گئے کردار حقیقت میں موجود نہیں ہیں۔ عدالت سے یہ بھی گذارش کی گئی کہ وہ یو ٹیوب اور دسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دکھائے جارہے فلم کے ٹریلر کو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک روکے ۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل پٹیشن میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی مدعی ہیں جبکہ پٹیشن کو ایڈوکیٹ طاہر حکیم اور ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول، ایڈوکیٹ شاہد ندیم اور ایڈوکیٹ سیف ضیاء نے تیار کیا ہے ۔جمعیۃ علما ء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ سال 2018 میں قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر لو جہاد نامی مفروضے کی تفتیش کی تھی اور عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ انہیں جبراً مذہب تبدیل کرانے کا ثبوت نہیں ملا، این آئی اے نے 89/ معاملات کی تفتیش کرنے بعد رپورٹ تیار کی تھی۔
عرضداشت میں مزید تحریر ہے کہ 4/ فروری 2020 کو منسٹر آف اسٹیٹ ہوم افئیر جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ لو جہاد کا کوئی معاملہ سینٹرل ایجنسیوں کی جانب سے رپورٹ نہیں ہوا ہے اس کے باوجود فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کیرالا سے ایک بڑی تعداد میں مذہب تبدیل کرکے ہندو لڑکیا ں داعش میں شامل ہوئی ہیں۔عرضداشت میں مزید کہا گیا کہ حکومت ہند کا دعوی ہے کہ کیرالا سے تقریباً دو سو لوگوں نے ممنوعہ تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ فلم کیرالا اسٹوری میں دعوی کیاگیا ہے کہ 32000 /خواتین نے داعش میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
9ستمبر 2022 کو ڈائرکٹر جنرل آف پولس (کیرالا) نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153/ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا کیونکہ فلم کے ٹریلر سے نفرت آمیز ماحول اور امن میں خلل پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔عرضداشت میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے فلم سے دس سین کو حذف کیا جبکہ بورڈ کو پوری فلم کو ہی ریلیز ہونے سے روکنا چاہئے کیونکہ فلم بورڈ کے اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے لیئے بنائی گئی ہے جو آئین ہند کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے ۔
عرضی میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ جانے کی بجائے عرض گذار سپریم کورٹ سے رجوع ہوا ہے کیونکہ پور ے ملک میں فلم کی نمائش ہونے جارہی ہے اور فلم کی نمائش کی اجازت سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے دی ہے جس کا دائرہ کار پورے ملک میں ہے ۔
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل پٹیشن پر فوری سماعت کے لیئے کل یعنی کہ بدھ کے روز چیف جسٹس آف انڈیا کے سامنے درخواست کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کیرالا اسٹوری نامی فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ تقریباً 32000 / خواتین نے اپنا مذہب تبدیل کرکے پہلے مسلمان بنی اور پھر داعش میں شامل ہوگئی۔ داعش میں شامل ہونے بعد ان کے ساتھ ہونے والی مبینہ اذیتوں کی داستان بتائی گئی ہے جسے کیرالا کے وزیر اعلی پنا رائی وجین نے سنگھ پریوار کا جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور عوام سے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے ۔وزیر اعلی نے مزید کہاکہ ریاست کو بدنام کرنے کے لیئے کیرالا اسٹوری جیسی فلم بنائی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاراشٹر میں شاہراہوں پر برگد کے 1025 درختوں لگائے گئے : گڈکری

Next Post

دہلی فسادات کے تین ملزمان کی ضمانت کے خلاف پولیس کی اپیل مسترد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات منقطع

دہلی فسادات کے تین ملزمان کی ضمانت کے خلاف پولیس کی اپیل مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.