الریاض///
سوڈان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نےکہا ہے کہ ان کا ملک سوڈان میں متحارب فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ جنگ بندی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
کل پیر کو خرطوم میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر نے العربیہ اور الحدث کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ سوڈان سے عرب اور غیر ملکی شہریوں کا انخلاء جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور بیرونی ممالک کے درمیان شہریوں کے انخلاء کے لیے مملکت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہو گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2,000سے زائد افراد کو لے جانے والے بحری جہاز پورٹ سوڈان سے روانہ ہونے والے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوڈان میں حالات کو پرسکون بنانے اور جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ سہ فریقی طریقہ کار فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان کشیدگی کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔