واشنگٹن///
امریکہ نے 11 ایرانی اہلکاروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہونے کی بنیاد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پابندی کے فیصلے پر تحریری بیان جاری کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایران کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔امریکہ ایرانی حکومت کے سفاکانہ چہرے کا سامنا کرنے والے ایرانی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور ان کے بنیادی آزادیوں کے احترام کا حمایت کرتا ہے۔