بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈائٹ اور ایس سی ای آر ٹ کی منتقلی

فاروق عبداللہ کا ایل جی کو تحریری خط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-16
in اہم ترین
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا کو ایک تحریری خط میں اس بات پر زور دیا کہ وہ ڈائٹ اور ’ایس سی ای آر ٹ‘کے دفاتر کو بائز ہائی اسکول سونہ وار منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ مذکورہ اسکول کا گراؤنڈ، جس کو علاقے کے نوجوان گزشتہ ۵دہائیوں سے کھیل میدان کے طور پر استعمال کررہے ہیں، اب کھیلوں سرگرمیوں کے لئے دستیاب نہیں ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ انچارج حلقہ انتخاب لالچوک احسان پردیسی کی قیادت میں علاقہ سونہ وار، بٹہ وارہ، اندرا نگر اور ملحقہ علاقوں کے ایک وفد نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے پارٹی ہیڈ کوارٹر نوائے سبھا کمپلیکس میں ملاقات کی اور اس معاملے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خط میں ایل کی توجہ معاملے کی جانب مرکوز کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دفاتر کی منتقلی سے نہ صرف وہاں کے طلباء کی تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیاں متاثر ہوں گی بلکہ اس سے اسکول کی ہائر سیکنڈری سطح تک اپ گریڈیشن پر بھی اثر پڑے گا۔
اس کے علاوہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مقامی لوگوں کی ناراضگی کی سب سے بڑی وجہ ان کا یہ خدشہ ہے کہ مذکورہ اسکول کا گراونڈ جسے ایک وسیع آبادی کے نوجوان کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، میں کھیل سرگرمیوں میں رکاوٹ آجاے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایل جی سے تاکید کہ وہ ذاتی طور پر اس کا جائزہ لیں اور موجودہ منظر نامے کے پیش نظر، جب ہمارے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد منشیات جیسے بدعات کی لت میں مبتلا ہورہی ہے ،اس معاملے پر نظر ثانی کریں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر مذکورہ علاقوں کے نوجوانوں کو کھیل کے میدان کی سہولیات میسر نہیں ہونگی تو خدا نہ خواستہ وہ بھٹک سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۲۲ کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں ہلاکتوں میں ۸۱ فیصد گراوٹ

Next Post

نئی بجلی کنلشنوں کیلئے پری پیڈ بنیادوں پر رجسٹریشن لازمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post

نئی بجلی کنلشنوں کیلئے پری پیڈ بنیادوں پر رجسٹریشن لازمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.