ووہان///
چین کے صوبہ ہوبئی کے ژونگ ژیانگ شہر میں ایک شپ یارڈ میں حادثہ سے سات افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 10:20بجے ویلونگ شپ یارڈ میں پیش آیا۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔