منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی کا غلط استعمال کرکے کیجریوال کی آواز دبائی جارہی ہے : آتشی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-16
in قومی خبریں
A A
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی سینئر لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ناکامیوں اور ان کے دوستوں کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنے والے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال واحد لیڈر ہیں، اسی لیے مودی حکومت ان کی آواز کو دبانے کے لیے بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کا غلط استعمال کررہی ہے ۔
محترمہ آتشی نے آج نامہ نگاروں سے کہا ” سی بی آئی نے مسٹر کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے ۔ وہ وزیر اعلیٰ کو صرف اس لیے طلب کررہی ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ناکامی کو پورے ملک میں بے نقاب کیا ہے "۔
انہوں نے کہا، [؟]مرکزی حکومت کی تفتیشی ایجنسی اروند کیجریوال کو طلب کر رہی ہے کیونکہ وہ مسٹر کیجریوال کی آواز کو دبانا چاہتی ہے ۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ ملک کے واحد لیڈر ہیں جو مسٹر مودی کی ناکامیوں اور ان کے دوستوں کی بدعنوانی کے خلاف مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا، ”جن وعدوں کے ساتھ مسٹر مودی اقتدار میں آئے تھے وہ کھوکھلے ثابت ہوئے ۔ دوسری طرف مسٹر کیجریوال نے مرکزی حکومت کی ان ناکامیوں کو ملک کے سامنے رکھا کہ مودی حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے اور اس کی وجہ سے آج ملک کا ہر عام آدمی پریشان ہے ۔ ملک میں پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور یہ سب مودی جی کے دور حکومت کی ناکامی کا نتیجہ ہے "۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ پچھلے چھ سالوں میں پٹرول کی قیمت میں 100% اضافہ ہوا ہے ۔ پورے ملک میں صحت کے نظام کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے ۔ اسپتال میں ڈاکٹر نہیں، آئی سی یو میں بیڈ نہیں اور بچوں کے لیے اسکول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں نوجوانوں کے لیے نہ کالج ہے اور نہ ہی روزگار، آج پورے ملک میں پانچ کروڑ نوجوان بے روزگار ہیں اور یہ سب گزشتہ 10 سالوں میں ملک کو مسٹر مودی کا تحفہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایشیاکپ کے مقام کو حتمی شکل دینے کیلئے دیگر ٹیموں کے جواب کا انتظار ہے، جےشاہ

Next Post

دھنکھر نے ہماچل ڈے کی مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب

دھنکھر نے ہماچل ڈے کی مبارکباد دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.