نئی دہلی// کرکٹ سے محبت کرنے والے انٹرنیٹ صارفین تک آئی پی ایل کرکٹ کے جوش و خروش کو پہنچانے کے لیے، جیو سنیما نے ‘ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکس میں میچوں کی لائیو ڈیجیٹل اسٹریمنگ اور ہفتہ اور اتوار کے میچوں کی اسی طرح کی اسٹریمنگ کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو جیو سنیما کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس نے 13 ریاستوں میں پھیلے ہوئے 35 سے زیادہ شہروں کے کھلے میدانوں میں میچ دکھانے کی تیاری کر لی ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ جیو۔سینما موجودہ سیزن کا سرکاری ڈیجیٹل براڈکاسٹر ہے۔
ریلیز میں کہا گیا کہ ‘ٹاٹا آئی پی ایل فین پارک میں داخلہ مفت ہوگا۔ کرکٹ سے محبت کرنے والے جیو سینما ایپ کے ذریعے بڑے ایل ای ڈی اسکرینوں پر لائیو اسٹریم ہونے والے میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ شائقین کے لیے کھلے میدانوں میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے فیملی زون، کڈز زون، فوڈ اینڈ بیوریجز اور جیو سنیما ایکسپریئنس زون بھی بنائے جائیں گے۔
جیوسینما کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 15 اپریل کو ہریانہ کے روہتک میں ‘ٹاٹا آئی پی ایل فین پارک میں رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ دہلی کیپٹلز میچ کو اتر پردیش کے غازی آباد اور گورکھپور کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ کرے گا۔ دن کا دوسرا میچ لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز کے درمیان ہوگا۔ تماشائی دونوں میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
اسی طرح ناسک، اجمیر اور کوچی کے شائقین 16 اپریل کو ہونے والے دونوں میچ فین پارکس میں دیکھ سکیں گے۔ پہلا میچ ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہوگا۔ دوسرے میچ میں گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کا ٹکراؤ ہوگا۔ ٹاٹا آئی پی ایل فین پارک کے دروازے دوپہر 1.30 بجے سے کھلیں گے۔