منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کی تنقید مسیرد:’جی ۲۰ کا اجلاس جموں کشمیر میں بھی ہو گا ‘

جموں و کشمیر اور لداخ میں اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ ایک فطری عمل ہے:باگچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-14
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//(ویب ڈیسک)
پاکستان کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے بھارت نے کہا کہ جی۲۰؍ اجلاس پورے ملک میں منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس لیے جموں و کشمیر اور لداخ میں اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ ایک فطری عمل ہے کیونکہ یہ بھی بھارت کے ناقابل تقسیم حصے ہیں۔
پاکستان نے حال ہی میں سرینگر اور کشمیر کے کچھ حصوں میں جی۲۰؍اجلاس کی میزبانی کے بھارتی کے فیصلے کو ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا تھا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ جی ۲۰ کا اجلاس بھارت کے تمام حصوں میں ہو رہے ہیں اور یہ ہمارا فطری ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے ۲۲سے ۲۴ مئی تک ہونے والے جی ۲۰ ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے سرینگر کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ باگچی سے سوال کیا گیا کہ بھارت میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اور خارجہ کی میٹنگ میں کیا چین اور پاکستان شرکت کریں گے تو انھوں نے کہا کہ ہم سب کو دعوت نامے بھیجتے ہیں اور ہم ہر ایک کی شرکت کی توقع بھی کر رہے ہیں۔
وہیں جموں کشمیر انتظامیہ آئندہ جی ۲۰؍اجلاس کے لیے تمام ضروری انتظامات کر رہی ہے، جو اس سال مئی میں ہوگی۔ ایسے میں اجلاس کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے اور محکمہ سیاحت اس سلسلے میں مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ مختلف سیاحتی مقامات کو پرکشش بنایا جا رہا ہے۔
جموں کشمیر کے ڈائریکٹر ٹورازم فضل الحسیب کے مطابق، ایسے اقدامات سے کشمیر کو بہتر طور پر فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہے، کیونکہ یہ میٹنگ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہے۔
الحسیب نے کہا’’یہاں کے اہم سیاحتی مقامات پر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور انہیں مزید پرکشش بنانے کے لیے کافی کام کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے کے تحت جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے۷۵ نئے مقامات کو شامل کیا جا رہا ہے۔ سیاحوں کے لیے ان نئے مقامات تک رسائی کے لیے سیاحتی نقشہ اور تمام ممکنہ بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھارت نے اپنے جی ۲۰ کیلنڈر کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت پر ورکنگ گروپ کی میٹنگ۲۲ سے۲۴مئی تک کشمیر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت اسے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنا چاہ رہا ہے تاکہ دنیا کو یہ بتایا اور دکھایا جاسکے کہ وادی میں حالات معمول پر آگئے ہیں اور خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پاکستان کے دعوؤں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں ایل او سی کے نزدیک ڈرون بر آمد

Next Post

امیت شاہ کا جموں کشمیر صورتحال کا جائزہ،’مرکز دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کیلئے پرعزم ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیر پر آج دہلی میں میٹنگ وفاقی وزیر داخلہ جموں کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں

امیت شاہ کا جموں کشمیر صورتحال کا جائزہ،’مرکز دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کیلئے پرعزم ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.