بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فلیمنگ نے زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش ظاہر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-13
in کھیل
A A
تسکین اور تمیم نے بنگلہ دیش کو تاریخی سیریز جیت دلائی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

چنئی// چنئی سپر کنگز کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے بدھ کی رات راجستھان رائلز کے خلاف تین رن کی سنسنی خیز شکست کے بعد کپتان مہندر سنگھ دھونی سمیت اپنی ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جہاں دھونی سیزن کے آغاز سے ہی گھٹنے کی انجری سے لڑ رہے ہیں، وہیں اس سال کے شروع میں سپر کنگز میں شامل ہونے والے جنوبی افریقی فاسٹ بولر سسندا مگالا نے راجستھان کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے اپنی دونوں انگلیوں میں چوٹ لگا بیٹھے۔
تاہم، فلیمنگ نے دھونی کی پہلے سے تیاری کرنے اور خود کو میچ فٹ رکھنے کے عزم کے لیے تعریف کی کیونکہ دھونی آئی پی ایل کے علاوہ کسی دوسرے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیتے ہیں۔
فلیمنگ نے کہا، “وہ (دھونی) گھٹنے کی انجری سے دوچار ہیں جسے آپ میدان میں ان کی کارکردگی میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ وہ شروع سے ہی فٹنس پروفیشنل رہے ہیں۔ وہ فارم میں واپس آنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ان کی کارکردگی سے آپ بھی محسوس کریں گے کہ وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں ۔ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو تیز اور آگے رکھتے ہیں ۔”
176 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی 17 اوورز میں صرف 122 رنز بنا سکی لیکن دھونی اور رویندر جڈیجہ نے آخری تین اووروں میں بہادری سے مقابلہ کیا۔ چنئی کو جب پانچ گیندوں میں 21 رنز بنانے تھے تو دھونی نے دو گیندوں میں دو چھکے لگائے لیکن سندیپ شرما نے آخری تین گیندوں پر تین یارکرز لگا کر راجستھان کو تین رنز سے فتح دلائی۔
فلیمنگ نے اعتراف کیا کہ راجستھان نے چنئی کے خلاف اپنے منصوبے کا استعمال کرتے ہوئے یہ فتح حاصل کی۔ روی چندرن اشون (25/2) اور یوزویندر چہل (27/2) کی اسپن جوڑی نے درمیانی اوورز میں رن ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبہ میں کلیدی کردار ادا کیا۔
فلیمنگ نے چنئی کی خراب فیلڈنگ کو بھی ٹیم کی بڑی کمزوری قرار دیا۔ چنئی نے پہلی اننگز میں دیودت پڈیکل (38) اور اشون (30) کے کیچ گرائے اور دونوں نے راجستھان کے لیے اہم شراکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘گراؤنڈ میں زیادہ نمی کی وجہ سے کچھ کیچز چھوٹ گئے، ویسے تو یہ چھوٹی چیزیں ہیں لیکن سخت مقابلے میں ایسی چھوٹی چیزیں نتیجہ کا فیصلہ کرتی ہیں۔’
فلیمنگ نے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنے اگلے میچ سے قبل چنئی ٹیم مینجمنٹ کو کئی سلیکشن اور انجری کی مشکلات سے قابو پانا ہو گا۔
فلیمنگ نے کہا، مگالا انجری کے باعث آخری دو اوور کرنے سے قاصر تھے ۔ ہمیں اگلے چار دنوں میں کچھ اچھا کرنا ہوگا۔ گیند بازوں کی چوٹیں تشویشناک ہیں۔”
سپر کنگز، جسے چار میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، پیر کو بنگلورو میں آر سی بی کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

Next Post

ہندوستان کو عالمی اقتصادی منظر نامے اور جغرافیائی سیاسی حالات پر تشویش : سیتارمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

ہندوستان کو عالمی اقتصادی منظر نامے اور جغرافیائی سیاسی حالات پر تشویش : سیتارمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.