منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

… ایک سال پہلے ہی !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-04-13
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

اللہ خیر کرے! ابھی تو لوک سبھا انتخابات میں ایک سال ہے… پورا ایک سال ‘ لیکن… لیکن جو باتیں ہو رہی ہیں… جو بیانات داغے جا رہے ہیں… جو دعوے کئے جا رہے ہیں… جو جوڑ توڑ کی کوششیں کی جا رہی ہیں… اس سب سے لگتا ہے کہ جیسے الیکشن ایک سال نہیں لکہ ایک دن بعد ہے۔ایک دن بعد لوگوں کو ووٹ ڈالنے ہیں…اور اس میں بھی بی جے پی پیش پیش ہے‘ جس کے امیت بھائی شاہ اب تقریباً ہر جلسے میں یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ نریندرا بھائی مودی مسلسل تیسری بار ۲۰۲۴ میں ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور… اور بی جے پی ۳۰۰ سے زائد لوک سبھا نشستیں حاصل کریگی۔ نریندرا بھائی مود ی تو اس پر زیادہ بات نہیں کرتے ہیں‘ لیکن… لیکن امیت بھائی شاہ بات بات اور ہر بات میں الیکشن کی ہی بات کرتے ہیں… اور کریں گے بھی کیوں نہیں کہ ملک میں جوماحول ہے‘ نریندرا بھائی مودی کی جو مقبولیت ہے ‘ان کا جو جادو ہے‘ وہ ۹ برسوں بعد بھی قائم و دائم ہے اور… اور سچ پوچھئے تو ہمیں اس میں اضافہ ہوتا ہی نظرآ رہا ہے ‘ کمی نہیں بالکل بھی نہیں… لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ابھی سے نریندرا بھائی مودی کی مسلسل تیسری بار تاج پوشی کریں گے … نہیں صاحب ہم ایسا نہیں کریں گے کہ ابھی الیکشن میں ایک سال ہے … ایک سال۔اور ایک سال پہلے ہی… بلکہ بہت پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں میں بھی ایک بار پھر اتحاد کی کھجلی ہو رہی ہے… اور ہر کوئی اتحاد کی باتیں کررہا ہے… اپنے راہل گاندھی بھی اتحاد کی باتیں کررہے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم یہ جب بھی اتحاد کی باتیں کرتے ہیں تو… تو ہمیں ڈر لگتا ہے… ہم ڈر جاتے ہیں… وہ کیا ہے کہ ماضی میں ان کی اتحاد کی کوششیں اور باتوں کا ہم اور آپ انجام دیکھ چکے ہیں… ہاںالبتہ اب کی بار جو کوششیں ہو رہی ہیں‘ وہ صرف راہل بابا ہی نہیں کررہے ہیں… بلکہ کچھ ایسے حلقے بھی اتحاد اور سب کوساتھ لے کر چلنے کی باتیں کررہے ہیں… جو کل تک اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے پر بضد تھے ۔اب اتحاد … اپوزیشن اتحاد کی بیل منڈے چڑھ پائیگی یا نہیں ‘ یہ تو صاحب ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن ایک بات جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ ابھی الیکشن میں ایک سال ہے… لیکن… سب نے ابھی سے اپنالنگوٹا کسنا شروع کردیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیت شاہ کا جموںکشمیر کی صورتحال کا جائزہ

Next Post

پلیئرز پاور کا تاثر مسترد، پاکستان ٹیم بہت متحد قرار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

پلیئرز پاور کا تاثر مسترد، پاکستان ٹیم بہت متحد قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.