حصار// ہریانہ کے حصار میں گو سیوکوں نے دیر رات گائے کاگوشت لے جارہی ایک پک اپ گاڑی کو پکڑ کر اس کے ڈرائیور اور ہیلپر کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزموں کی شناخت اتر پردیش کے مراد آباد رہائشی پک اپ نوشاد راجا اور ہیلپر علی اکبر کے طور پر ہوئی ہے ۔ گوپوتر سینا کے ضلع کے سکریٹری کھجان ہندو نے پولیس کو کی گئی شکایت میں بتایا کہ منگل کی شام انہیںاطلاع ملی کی حصار بائی پاس پر پیراولی پل کے قریب ایک پک اپ گاڑی میں گائے کا گوشت اترپردیش لے جایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے جب گاڑی کو روک کر جانچ کی تو اس کی اطلاع صحیح پائی گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔
پولیس کی پوچھ گچھ میں ملزموں نے بتایا کہ وہ گائے کا گوشت نوہر سے بھر کر لائے ہیںاور اتر پردیش لے جا رہے تھے ۔