منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو امریکا جنگ کیلئےتیار رہے؛ چین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-30
in عالمی خبریں
A A
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

بیجنگ//
چین نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیون میکارتھی نے تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو امریکا سے جنگ کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے یہ دھمکی اُس وقت دی ہے جب تائیوان کی صدر سائی انگ وین اگلے ماہ ممکنہ طور پر وسطی امریکا کے دورے کے دوران نیویارک اور کیلی فورنیا جائیں گی اور وہاں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے ملاقات بھی کریں گی۔
تائیوان کی صدر آئندہ ماہ وسطی امریکی ممالک گوئٹے مالا اور بیلز کا دورہ کریں گی۔ دورے کا اختتام نیویارک اور کیلی فورنیا میں ہوگا لیکن ابھی تک ان کی امریکی اسپیکر سے ملاقات کی باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
تاہم چین کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ژو فینگلین نے الزام عائد کیا کہ تائیوانی صدر کی وسطی امریکی ممالک کے دورے کے دوران نیویارک اور کیلی فورنیا کی “ٹرانزٹ فلائٹ” صرف ہوائی اڈے یا ہوٹل پر انتظار کے لیے نہیں بلکہ امریکی حکام اور قانون سازوں سے ملاقات کے لیے ہے۔
تائیوان میں چین کے ترجمان ژو فینگلین نے مزید کہا کہ صدر تسائی امریکی ایوان کے اسپیکر میک کارتھی سے ملاقات کرتی ہیں تو یہ ایک اور اشتعال انگیزی ہوگی جو ون چائنا اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتی ہے۔
چین کی دھمکی پر تائیوان کی مسلح افواج نے کہا کہ وہ صدر تسائی کے بیرون ملک دورے کے دوران کسی بھی چینی اقدام پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور قومی دفاع اور سالمیت کو یقینی بنائیں گے۔یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جب تائیوان کی صدر کی امریکی اسپیکر سے ملاقات پر چین نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہو۔
گزشتہ برس اگست میں اس وقت کی امریکی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچیں تو چینی طیاروں نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔
چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا حصہ ہے جب کہ امریکا سمیت دیگر ممالک تائیوان کی آزاد اور خود مختار ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو غیر ملکیوں کی جاسوسی کیلئے استعمال کرتا ہے، رپورٹ

Next Post

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوے قابل مذمت ہیں: سعودی عرب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
اسرائیلی فوج کا مسجد اقصی پر دھاوا، نمازیوں پر سٹن گرینیڈز اور آنسو گیس کا استعمال

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوے قابل مذمت ہیں: سعودی عرب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.