جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی

جھوٹے الزامات کی وجہ سے کرپشن کیخلاف کارروائی نہیں رکے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-29
in اہم ترین
A A
’بدعنوان ایک سٹیج پر آگئے ہیں‘:آئینی اداروں ہماری مضبوط بنیاد ہیں ‘ جنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//
راہول گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے پر اپوزیشن کا نیا بندھن، آج وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سخت تنقید کا نشانہ بنا، جنہوں نے اسے’بدعنوانوں کا ایک اسٹیج پر اکٹھا ہونا‘ قرار دیا۔اپنی ایک مضبوط تقریر میں، پی ایم مودی نے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے۱۴پارٹیوں کے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کے درمیان پوری اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔
درخواست میں اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسی ایجنسیاں صرف بی جے پی کے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ عدالت کیس کی سماعت ۱۵؍ اپریل کو کرے گی۔
پی ایم مودی نے دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں کہا’’ہمارے پاس آئینی اداروں کی مضبوط بنیاد ہے، اسی لیے ہندوستان کو روکنے کے لیے، آئینی اداروں پر حملہ کیا جا رہا ہے‘‘۔
کانگریس کی طرف سے جمہوریت بچاؤ مشعال شانتی مارچ پر سخت ردعمل میں میں وزیر اعظم نے کہا’’ایجنسیاں جب کارروائی کرتی ہیں تو ان پر حملہ کیا جا رہا ہے، عدالتوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ پارٹیوں نے ’بدعنوان بچاؤ مہم‘ شروع کر دی ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے اعداد و شمار کے ساتھ بدعنوانی کو روکنے کے اپنی پارٹی کے دعووں کی بھی حمایت کی۔
مودی کا کہنا تھا’’کانگریس کے دور میں پی ایم ایل اے (منی لانڈرنگ کے خلاف قانون) کے تحت، کل۵ہزار کروڑ روپے ضبط کیے گئے تھے، لیکن بی جے پی کے تحت، ہم نے تقریباً دس لاکھ کروڑ روپے ضبط کیے ہیں۔۲۰ ہزار معاشی مجرم جو بھاگے تھے‘ ہم نے پکڑے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’سات دہائیوں میں پہلی بار بدعنوانوں کے خلاف ایسی کارروائی کی جا رہی ہے‘‘۔
مودی نے مزید کہا کہ جب ہم اتنا کچھ کریں گے تو کچھ لوگ ناراض ہوں گے لیکن ان کے (اپوزیشن) کے جھوٹے الزامات کی وجہ سے کرپشن کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی ملک میں خاندانی طور پر چلنے والی سیاسی تنظیموں کے درمیان واحد پین انڈیا پارٹی کے طور پر ابھری ہے کیونکہ اس نے اپنے حریفوں کی خامیاں تلاش کرنے اور الزام تراشی کرنے کے بجائے تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ زمین پر کام کیا ہے۔
مودی نے کہا’’بی جے پی نے اپنا سفر صرف دو لوک سبھا سیٹوں سے شروع کیا اور ۲۰۱۹ میں۳۰۳ تک پہنچ گئی۔ کئی ریاستوں میں، ہمیں ۵۰ فیصد سے زیادہ ووٹ ملے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک، بی جے پی آج کل ہندستان کی واحد پارٹی ہے‘‘۔
مودی کاکہنا تھا کہ بی جے پی نہ صرف دنیا کی سب سے بڑی بلکہ مستقبل کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا واحد مقصد ایک جدید اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بورڈ کی تجویز کردہ کتابوں کے بجائے نصابی کتابیں خریدنے کے الزامات کی تحقیقات

Next Post

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
وادی میں موسم خوشگوار‘ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بہتر

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.