منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

منفرد بجٹ، ایک منٹ کی تقریر

ہنگامہ آرائی بجٹ کی کیجولٹی پر منتج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-24
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

بجٹ میں جموںو کشمیر کے لئے کیا ہے اور کیا نہیں ماسوائے چند ایک اعداد وشمارات کے دوسری کوئی تفصیل فی الوقت تک سامنے نہیں آئی ہے ۔ جموںوکشمیر کی بجٹ تاریخ یا بجٹ پراسیس کے حوالہ سے جائزہ لیا جائے تو اس بجٹ جس کو پارلیمنٹ میں پیش کرکے پاس کیا گیا کو ایک منفرد بجٹ قراردیا جاسکتا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب جموں وکشمیر کی بجٹ کو وزیر خزانہ کی جانب سے کئی روز قبل پیش کئے جانے کے کئی روز بعد جب بحث کیلئے پیش کیاگیا تو جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے ایک ممبر پارلیمنٹ نے ایک منٹ تک کچھ الفاظ ادا کئے اور پھر اگلے ہی لمحے ایوان سے زبانی ووٹ کے ذریعے منظور یا اختیار کرنے کا مژدہ سنایاگیا۔ اس ایک منٹ کی یادگار اور تاریخی تقریر اور اس کے چند لمحوں کے اندر اندر بجٹ کو اختیار کرنے کا اعلان کے پیچھے یہ وجہ بطور اتمام حجت پیش کی گئی کہ ایوان میںشور وغل برپا تھا، حزب اقتدار اور حزب اختلاف مختلف معاملات کے حوالہ سے باہم دست گریبان (لفاظیت کی حد تک ) تھے لہٰذا بجٹ پر بحث کی گنجائش نہیں تھی۔
ایوان میں آپسی گرما گرمی اور تلخ کلامیوں ، الزامات اور جوابی الزامات اور سب سے بڑھ کر اپنے اپنے موقفوں کا دفاع کرنے کیلئے اب شور وغل اور ہنگامنہ آرائی ملکی پارلیمانی طرزعمل کا ان مٹ حصہ بنتا جارہاہے یا دوسرے الفاظ میں ملک کے پارلیمانی کلچر کا لازمی جز، نتیجہ عوامی معاملات، حقوق، مفادات اور سب سے بڑھ کر ملک کے وسیع ترین نظریات اور اہداف کیجولٹی بھی بنتے جارہے ہیں جبکہ عوامی سطح پر رائے دہندگان تک یہی دوٹوک اور واضح پیغام بڑی شدت بلکہ تیز رفتاری کے ساتھ پہنچ رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں رائے دہندگان کیلئے نمائندہ چُننے کا واحد معیار اور پیمانہ یہ رہے گا کہ وہ کس ایسے نمائندے کو منتخب کرسکیں جو ایوان میں پہنچ کر گلا پھاڑ پھاڑکر بولنے، جسمانی قوت یعنی زور بازو کی صلاحیت رکھتا ہو۔ معاملات پر بولنے، سمجھنے اور اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کی ترقی، خوشحالی اور روز مرہ کے درپیش معاملات کا باوقار حل تلاش کرنے کی صلاحیت دونوں ایوانوں کے موجودہ طرز عمل اور نزاعی اور غیر نزاعی اشوز کی سمت میں ہٹ دھرمی، ضد اور اختلاف رائے جواب تسلسل کا روپ دھارن کرتا جارہاہے کوئی معیار نہیں رہے گا۔
جو کچھ بھی دونوں ایوانوں میںہورہاہے یا دانستہ طور سے کیا اور کرایا جارہاہے اُس کا براہ راست تعلق ’’سیاسی بالادستی اور پارٹی دبدبوں کے قیام‘‘ سے ہے۔ شائستہ اور مہذبانہ راستہ اورمذاکرات کی سیڑھی استعمال کرنے کی بجائے ہنگامہ آرائی اور شور وشر کار استہ اختیار کیاجارہاہے۔ لوک سبھا کے ۵۴۳؍ ارکان اور ایوان بالا راجیہ سبھا کے ۲۴۵؍ ارکان میں سے کوئی ایک سامنے نہیں آ رہاہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر نزاعی یا اختلافی معاملات کو نمٹایا جاسکے۔ اس تعلق سے لوک سبھا کے سپیکر، راجیہ سبھا کے چیئر پرسن دونوں ایوانوں کے لیڈران ہائوس اور وزیر انچارج پارلیمانی امور اب تک صریح ناکام نظرآرہے ہیں ۔ یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپس میں بیٹھ کر دونوں ایوانوں کی انار کی سی کی حالات کو قابو میں کرے اور ایوانوں کی معمول کی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ کسی کو بھی اس سے غرض نہیں ، سارے اپنے اپنے پارٹی نظریات، بالادستی اور مفادات کیلئے اس ’’جنگ‘‘ کو طول دے رہے ہیں ، جس جنگ کی ایک کیجولٹی جموں وکشمیر کی بجٹ بھی بن گئی ہے۔
جو لوگ زیادہ جانکارنہیں رکھتے ان کی جانکاری کیلئے یہاں یہ بتادینا مناسب ہے کہ پارلیمنٹ کی ایک منٹ کی کارروائی پر دو لاکھ پچاس ہزار روپیہ کا خرچہ آتا ہے۔ اس خرچہ کے علاوہ ممبران کایومیہ الائونس، تنخواہوں کی فی دن دیگر بھاری بھرکم الائونسوں کے ساتھ ادائیگی الگ سے ہے۔ اس تعلق سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان جاری یہ محاذ آرائی کب اور کتنے عرصے سے جاری ہے اور اس مخاصمت باالخصوص ’’میں نہ مانوں‘‘ کے رویہ اور دونوں کے معاندانہ طرزعمل سے خزانہ پر کتنا بوجھ پڑا اور نقصانات کا حجم کیا رہا؟
بات جموں وکشمیر بجٹ سے شروع ہوئی، بجٹ پر بحث کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے۔اس بحث کے کئی ایک مثبت اور کئی منفی پہلو بھی سامنے آجاتے ہیں جو لوگوں کو بجٹ کے اغراض ومقاصد، اہداف اور ترجیحات کے بارے میں حکومتی کاوشوں اور ارادوں کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ لیکن اب کی بار ایسا کچھ بھی نہیں سامنے آیا۔
البتہ بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے جمع وتفریق کے تعلق سے کچھ ایک اعداد وشمارات کا حوالہ دیا اور سب سے بڑھ کر اگلے مالی سال کے حوالہ سے بجٹ تخمینہ جات یعنی بجٹ کی حجم ظاہر کرکے اپنا فرض اداکیا اور اسی حد تک محدود بھی رہے۔ کس شعبے کیلئے کیا کچھ منصوبے ہیں اور بجٹ میں کیا کچھ مختص رکھاگیا اس بارے میں فی الوقت تک کوئی تفصیلی جانکاری نہیں البتہ کچھ پارٹی عہدیداروں کی جانب سے عوام کو بتایا جارہاہے کہ بجٹ جموںوکشمیر کی ترقی کے شاہراہ کی واضح نشاندہی کررہی ہے، صحت کے شعبے کیلئے ۲۱۰۰؍ کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں، بجلی کی خریداری کیلئے ۳۰۴۰؍کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اس شعبے کیلئے گذشتہ سال بجٹ میں ۵؍ ہزار کروڑ روپے مختص رکھے گئے تھے جس میں سے صرف ۳۰۷۴؍ کروڑ روپے بجلی کی خریداری کیلئے خرچ کئے گئے۔ اس طرح ۱۹۲۶؍کروڑ روپے کی بچت لائی گئی۔
اسی طرح مجموعی ترقیات بشمول مرکزی سکیموں کے تعلق سے گذشتہ بجٹ میں ۳۷۵۰۵؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے لیکن اصل خرچہ ۲۶۵۳۷ کروڑ روپے رہا، اس طرح اس شعبے میں ۱۰۹۶۸ کروڑ روپے کی بچت کردی گئی، دوسرے الفاظ میں یہ اعتراف کیا جارہاہے کہ ایڈمنسٹریشن کے پاس اتنی اہلیت اور صلاحیت نہیں کہ وہ بجٹ میں مختص فنڈز کا استعمال کرسکے۔ اب اس ناکامی کے تناظرمیں جموںوکشمیر کی مجموعی ترقیات بشمول مرکزی سکیموں کی عمل آوری کیلئے بجٹ گھٹاکر اب ۳۳۱۸۴؍ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جو گذشتہ برس کے مختص رقم کے مقابلے میں ۴۳۲۱؍کروڑ کم ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

Next Post

والدین کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے: بابر اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

والدین کی موجودگی میں ستارۂ امتیاز ملنا بہت بڑا اعزاز ہے: بابر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.