ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جائیداد ٹیکس: انتظامیہ کی ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-12
in ٹاپ سٹوری
A A
’پراپرٹی ٹیکس:’بلدیاتی اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۱مارچ

جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس باعث تنقید بن جانے کے بیچ یونین ٹریٹری انتظامیہ نے اس مجوزہ ٹیکس کے متعلق عوام سے تجاویز و مشورے طلب کئے ہیں۔

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

اطلاعات کے مطابق ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ نے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر عوام الناس سے تجاویز و مشورے طلب کئے ہیں۔اس سلسلے میں کوئی بھی تجاویز دس نوں کے اندر اندر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ کے آفیشل ای میل [email protected]پربھیجے جا سکتے ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے میونسپل علاقوں کے اندر رہائشی مکانات اور تجارتی مراکز پر یکم اپریل 2023سے پراپرٹی ٹیکس نافذ ہوگا ۔

بتادیں کہ 21فروری 2023کو جموں وکشمیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیلوپمنٹ محکمہ نے شہری علاقوں میں جائیداد ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ۔جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں وکشمیر کی مین اسٹریم پارٹیوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

جموں صوبے میں اس فیصلے کے خلاف جموں وکشمیر بار ایسو سی ایشن اور چیمبر آف کامرس نے یک روزہ ہڑتال کی کال بھی دی ۔جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ پراپرٹی ٹیکس ایک ہزارسیکوئر فٹ رہائشی مکانوں پر لاگو نہیں ہوگا جبکہ شہری علاقوں میں 40 فیصد آبادی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے ۔

سرکار نے اس ضمن میں کئی روز تک جموں وکشمیر سے شائع ہونے والے اخبارات میں اشتہارات بھی نکالے تاکہ لوگوں میں پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے ۔

یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ بھاجپا کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدررویندر رینا نے ہفتے کے روز جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ایل جی انتظامیہ کو لوگوں میں بیداری مہم شروع کرنے اور آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

 

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر:وائرل فلو کیسوں میں غیر معمولی اضافہ ،ڈاکٹروں کا بخار اور کھانسی کے مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کا مشورہ

Next Post

لوک سبھا میں آج جموں کشمیر کا بجٹ پیش ہو گا 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
سستا کیا اور مہنگا کیا

لوک سبھا میں آج جموں کشمیر کا بجٹ پیش ہو گا 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.