پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شام کی عرب لیگ میں واپسی ہو سکتی ہے: سعودی وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب نے ہم جنس پرستی کو فروغ دینے والے کھلونے، ٹی شرٹس ضبط کرلیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

الریاض//
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کل منگل کو کہا ہے کہ شام کے ساتھ رابطے میں اضافہ 10 سال سے زیادہ تنہائی کے بعد عرب لیگ میں دمشق کی واپسی کی راہ ہموار کر سکتا ہے لیکن فی الحال ایسے قدم پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ سعودی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عرب دنیا میں یہ اتفاق رائے بڑھ رہا ہے کہ شام کو تنہا کرنا کام سود مند نہیں۔ دمشق کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، خاص طور پر وہاں کی انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دمشق کی عرب لیگ میں واپسی ہوسکتی ہے۔
ریاض نے چھ فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے امدادی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر شام کے متاثرہ علاقوں میں امداد سے لدے طیارے بھیجے تھے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ان خدشات کو دور کرنے کے لیے بات چیت ضروری ہے۔ یہ بالآخر شام کی عرب لیگ میں واپسی کا باعث بن سکتا ہے، لیکن فی الحال میرے خیال میں اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔” .
شام کو 2011ء میں اپنے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مظاہروں کے دوران خونریز کریک ڈاؤن کے بعد باقی عرب دنیا سے کافی حد تک الگ تھلگ کر دیا گیا تھا۔ .
عرب لیگ نے 2011ء میں شام کی رکنیت معطل کر دی تھی اور کئی عرب ممالک نے دمشق سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔
سعودی عرب اس سال عرب سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ آیا شام کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ میرے خیال میں اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ عرب دنیا میں اتفاق رائے ہےاور یہ کہ جمود جاری نہیں رہ سکتا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اس پر قابو پانے کا راستہ تلاش کرنا ہوگا”۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے گذشتہ فروری میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں ایک ڈائیلاگ سیشن کے دوران عندیہ دیا تھا کہ عرب دنیا میں اس بات پر اتفاق رائے پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے کہ شام کو تنہا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اور دمشق کے ساتھ بات چیت "وقت” کی ضرورت ہے۔ تاکہ کم از کم وقت میں شام میں جاری انسانی مسائل کو حل کیا جا سکے۔ ان مسائل میں پناہ گزینوں کی واپسی بھی شامل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یمن میں جامع سیاسی حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: محمد بن سلمان

Next Post

سعودی عرب؛ عمرے پر جانے کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

سعودی عرب؛ عمرے پر جانے کیلئے طریقہ کار میں تبدیلی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.