ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سسودیا کی سی بی آئی حراست ختم، 20 مارچ تک عدالتی حراست میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-07
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

نئی دہلی//دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کر کے 20 مارچ تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔
سی بی آئی نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ انہیں فی الحال مسٹر سسودیا کی تحویل کی ضرورت نہیں ہے ، اور مستقبل میں اس کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتی ہے ۔
عدالت نے 51 سالہ مسٹر سسودیا کو ان کی درخواست پر جیل کے اندر چشمہ، بھگود گیتا، قلم اور ایک ڈائری رکھنے کی اجازت دی ہے ۔
مسٹر سسودیا کو سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا تھا اور اگلے دن خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اب تک وہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی حراست میں تھے ۔
عدالت نے سی بی آئی کی درخواست پر مسٹر سسودیا کو 04 مارچ تک مرکزی جانچ ایجنسی کی تحویل میں بھیج دیا تھا جس کی میعاد ختم ہونے پر 4 فروری کو حراست میں مزید دو دن کی توسیع کر دی تھی۔
سی بی آئی کی خصوصی عدالت مسٹر سسودیا کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر 10 مارچ کو سماعت کرے گی۔ سسودیا نے جمعہ کو باقاعدہ ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے ضمانت کی عرضی پر دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سی بی آئی سے کہا تھا کہ وہ 10 مارچ یعنی سماعت کی اگلی تاریخ تک اپنا جواب داخل کرے ۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو مسٹر سسودیا کی رٹ درخواست کو خارج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ عرضی گزار دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے ۔
سسودیا نے اپنی گرفتاری اور سی بی آئی کی تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے راحت کی امید میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے منگل کو متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ سے راحت نہ ملنے کے بعد مسٹر سسودیا نے اسی دن بعد میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے قبول کر لیا گیا ہے ۔
دہلی کی ایکسائز پالیسی 2021-2022 (اس پالیسی کو دہلی حکومت نے تنازعہ کے بعد ختم کر دیا تھا) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں اتوار 26 فروری کو آٹھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی نے دیر شام مسٹر سسودیا کو گرفتار کر لیا تھا ۔
سی بی آئی نے الزام لگایا تھا کہ سسودیا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے تھے ، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔
17 اکتوبر 2022 کو مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر مسٹر سسودیا سے پوچھ گچھ کی تھی۔
سی بی آئی نے 17 اگست 2022 کو مسٹر سسودیا اور 14 دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رابڑی کے گھر پر چھاپہ اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش:پرینکا

Next Post

میکسیکو میں 4 امریکی شہری اغوا کر لئے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مارکو روبیو اور جے شنکر کی ملاقات پر راہل گاندھی کا مودی پر طنز، وزیرِ خارجہ کو ملازم قرار دیا

2026-10-17
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
قومی خبریں

شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ

2026-10-17
ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل
قومی خبریں

ہندوستان-امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو حتمی شکل دی گئی: پیوش گوئل

2026-10-17
امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما
قومی خبریں

امریکہ کے لوگ دہلی میں انتشار پھیلا رہے ہیں: شری کانت شرما

2026-10-17
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
قومی خبریں

پٹرول کی برآمد پر محصول میں اضافہ جبکہ ڈیزل پر کمی

2026-10-17
قومی خبریں

ایم اے بیبی نے دہلی پولیس پر مظاہرین کے استحصال کے لگائے الزام

2026-10-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ووٹ چور گدی چھوڑ مہم کے ذریعے مودی حکومت کو ہرا کر نظام بدلنا اپوزیشن کا ہدف: کانگریس

2026-10-17
Next Post
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک

میکسیکو میں 4 امریکی شہری اغوا کر لئے گئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.