ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تاجکستان میں8.6شدت کا زلزلہ، ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ

زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے انتہائی کم آبادی خطرہ میں ہے: امریکی جیولوجیکل سروے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-24
in عالمی خبریں
A A
ایران میں1.6شدت کازلزلہ، 5 افراد ہلاک

quake

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

تاجکستان//
چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) نے چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سنٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاجکستان میں صبح 8 بج کر 37 منٹ اور جی ایم ٹی وقت کے مطابق 00 بج کر 37 منٹ پر خطرناک زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
ٹیلی ویژن نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز چین کی سرحد سے قریب ترین مقام سے 82 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اسے چینی صوبے سنکیانگ کے مغربی جانب کاشغر اور ارتش شہروں کے رہائشیوں نے محسوس کیا۔ زلزلے کی زد میں آنے والے علاقے میں گنجان آبادی نہیں ہے۔ تاہم اس علاقے میں جھیل ساریز ہے جس کا مطلب ہے کہ بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے اور اسی بنا پر بہت سے ممالک میں بڑے علاقوں کو سیلاب کا خطرہ ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے اعلان کیا کہ زلزلے کا مرکز 20.5کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6.8تھی۔ ان کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس زلزلے کے نتیجے میں انتہائی کم آبادی کو لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
ادارے نے افغانستان اور چین دونوں کی سرحدوں پر مشرقی تاجکستان میں واقع ایک نیم خودمختار علاقہ گورنو بدخشاں میں زلزلے کے مرکز کا تعین کیا۔ اسی ذریعہ کے مطابق زلزلے کے بعد صرف 20 منٹ ہی ہوئے تھے کہ 5 شدت کا آفٹر شاک آیا۔ گورنو-بدخشاں کا علاقہ بہت کم آبادی والا ہے اور اس کو چاروں طرف سے شاندار پامیر پہاڑوں نے گھیرا ہوا ہے۔
ساریز جھیل 1911 میں زلزلے کے نتیجے میں بنی تھی ۔ یہ تاجکستان کی سب سے بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے۔ جھیل ساریز کے پیچھے پامیر پہاڑوں کے مرکز میں ایک قدرتی ڈیم ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ ڈیم ٹوٹ گیا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔
وسطی ایشیا کے بیشتر ممالک کی طرح تاجکستان میں قدرتی آفات کا بہت زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ یہ ملک اکثر سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے اور شدید برف باری کا مشاہدہ کرتا ہے۔ 15 فروری کو گورنو بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دھنکھر نے گیانا کے نائب صدر سے ملاقات کی

Next Post

کورونا کا خوف: بیٹے کے ساتھ گھر میں 3 سال تک قید خاتون بازیاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات :

کورونا کا خوف: بیٹے کے ساتھ گھر میں 3 سال تک قید خاتون بازیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.