جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اڈانی گروپ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے باعث تیسرے دن بھی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوسکا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-07
in عالمی خبریں
A A
اڈانی کی فنڈز حاصل کرنے کی صلاحیت ایک یا دو سال میں کم ہو سکتی ہے ، لیکن ابھی قرض کی ادائیگی کا کوئی دباؤ نہیں: موڈیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

نئی دہلی// اڈانی گروپ پر امریکی فرم ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان نے پیر کو پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی، جس کے نتیجے میں مسلسل تیسرے دن کوئی کام نہیں ہوسکا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی میں دو بار خلل پڑنے کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
صبح لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد دونوں ہی ایوانوں میں اپوزیشن کانگریس، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، شیو سینا، دراوڑ منیترا کزگم، راشٹریہ جنتا دل، جنتا دل یونائیٹڈ، عام آدمی پارٹی اور کئی دیگر جماعتوں کے ارکان نے اڈانی گروپ کے خلاف رپورٹ پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا۔
لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان ہنڈن برگ رپورٹ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ شور شرابے کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے اس رپورٹ پر فوری بحث کے لیے ہنگامہ آرائی کی۔ اس دوران ایوان میں ضروری دستاویزات میز پررکھنے کے عمل کو مکمل کرتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ انہیں قاعدہ 267 کے تحت 10 نوٹس موصول ہوئے ہیں، لیکن ضوابط کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے نامنظور کردیا گیا ہے ۔
انہوں نے ارکان کو ملک کی فکر کی امنگوں کے مطابق ایوان بالا میں پروقار بحث کی اپیل کرتے ہوئے ارکان کو نظم و نسق برقرار رکھنے کو کہا، لیکن مسلسل ہنگامہ آرائی کے باعث انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی۔
دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ التوا کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے ایوان میں نعرے بازی شروع کردی۔ پریزائیڈنگ آفیسر ڈاکٹر کریٹ پریم بھائی سولنکی نے ممبران سے اپنی اپنی نشستو ں پر بیٹھنے کی اپیل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو آگے بڑھانے میں ٹیلی کام سیکٹر کا اہم رول ہے : مرمو

Next Post

جنگ اور وبا کے باوجود ہندوستان عالمی سطح پر بہترپوزیشن پر برقرار ہے : مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

جنگ اور وبا کے باوجود ہندوستان عالمی سطح پر بہترپوزیشن پر برقرار ہے : مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.