ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پاکستان ؛پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں خود کش دھماکہ ‘۱۷ ہلاک ‘۶۰ زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ویب ڈیسک /

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نمازِ ظہر کے دوران خودکش حملے میں 17 افراد ہلاک اور کم از کم60 زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سکیورٹی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور مسجد میں نماز کے دوران پہلی صف میں موجود تھا جس نے جماعت شروع ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے مسجد کی تمام کھڑکیاں اور دورازے ٹوٹ گئے جب کہ چھت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔

پشاور سے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کے نمائندے شمیم شاہد کے مطابق پولیس لائنز شہر کا اہم ترین علاقہ ہے جہاں کئی اہم سرکاری عمارتوں کے علاوہ عدالتیں بھی ہیں۔ مسجد میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچانا شروع کر دیا۔

ریسکیو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور قریبی شاہراہوں کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیاگیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق لگ بھگ 50 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیاہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی اہلکاروں نے خود کش حملے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ خود کش حملہ آور اور دھماکے کے لیے استعمال کیے جانے والے بارودی مواد سے متعلق فوری طو رپر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پشاور خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ خفیہ اطلاعات جمع کرنے کو بہتر بنایا جائے اور پولیس کو بہتر انداز سے لیس کیا جائے تاکہ وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹ سکے۔

سیاسی جماعت نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) کے سربراہ اور رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک جنگ جاری ہے اور یہاں کے مکین ہلاک ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چلہ کلان کے آخری دن وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ہوائی اور زمینی رابطے منقطع

Next Post

زمینوں سے بے دخلی کا معاملہ: بٹھنڈی اور سنجواں جموں میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

زمینوں سے بے دخلی کا معاملہ: بٹھنڈی اور سنجواں جموں میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.