بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈانگری حملہ آوروں کوڈھونڈ نکالنے کی کارروائی تیز کی جائے :پولیس سربراہ

’ ملوث ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-25
in مقامی خبریں
A A
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

DGP

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

جموں//
جموںکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کے روز راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔دلباغ نے آفیسران کو ہدایت دی کہ ڈانگری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلدا زجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اْنہیں ڈھونڈ نکالنے کی خاطر ضلع بھر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز میں شدت لائی جائے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کے روز راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، جی او سی میجر جنرل وائی ایس اہلاوت ، جی او سی رمیو فورس موہت ترویدی ، سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران، ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ڈاکٹر حسیب مغل ، ایس ایس پی ایم اسلم ، ایس ایس پی پونچھ روہت کے علاوہ پیرا ملٹری فورسز کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
میٹنگ سے خطاب کے دوران پولیس سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ ڈانگری میں شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ضلع بھر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے۔
ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ مشتبہ افراد پر نظر گزر رکھنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈانگری حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ناگزیر بن گیا ہے۔
پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران آفیسران پر زور دیا کہ راجوری ضلع میں ناکوں کا جال بچھایا جائے ، شبانہ پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصر پر نظر گزر رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ نارکو ملی ٹینسی اب نیا چیلنج ابھر کر سامنے آیا ہے لہذا اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے بتایا کہ نارکو ملی ٹینسی کے ذریعے جو پیسے کمائے جارہے ہیں اْن کو تخریبی سرگرمیوں کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے۔
پولیس چیف نے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل بنائے رکھنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران سیکورٹی فورسز نے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جا رہے آپریشنز کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران متعدد جنگجو کمانڈروں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’حکومت لیز کے معاملے میں نظر ثانی کرے ‘

Next Post

لولاب اور اونتی پورہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

لولاب اور اونتی پورہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.