جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پوٹن پر جنگی جرائم کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے، بائیڈن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-06
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

 

پیونگ یونگ/
امریکی صدر جوبائیڈن نے حالیہ دنوں کے دوران یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے، بوچا میں روسی فوج کی جانب سے شہریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر کو وائٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ’’آپ کو یاد ہوگا کہ جب میں نے پوٹن کو جنگی جرائم میں ملوث قرار دیا تھا، تو مجھ پر تنقید کی گئی تھی۔ حالانکہ، حقیقت یہی ہے۔ آپ نے دیکھا کہ بوچا میں کیا ہوا۔ اس سے بخوبی پتا چلتا ہے کہ وہ جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ تاہم، ہمیں ثبوت اکٹھے کرنے ہوں گے‘‘۔
بائیڈن نے یہ بات ریاست ڈیلاویئر میں اختتام ہفتہ گزارنے کے بعدواشنگٹن ڈی سی واپس پہنچنے پر کہی۔ انھوں نے کہا کہ’’یہ شخص بے رحم ہے۔ جو کچھ بوچا میں ہورہا ہے وحشیانہ ہے، جو مظالم ہر ایک نے دیکھے ہیں‘‘۔
جب صدر سے سوال کیا گیا آیا وہ روس کے خلاف مزید پابندیاں لگائیں گے، تو انھوں نے کہا کہ’’ہاں۔ میں مزید تعزیرات عائد کرتا رہوں گا‘‘۔یوکرین کی پراسیکیوٹر جنرل، ارینا وینی دتووا نے بتایا ہے کہ 410 شہریوں کی لاشیں کیف کے مضافاتی قصبوں میں پڑی ملی ہیں جنھیں اٹھا لیا گیا ہے۔ یہ ہلاکتیں ان قصبوں میں ہوئیں جنھیں حالیہ دنوں کے دوران، روسی فوج سے واگزار کرایا گیا ہے۔
یورپی کمیشن کی صدر، ارسلا وانڈر لین نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’جنگی جرائم کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کے لیے‘‘یورپی یونین تفتیش کاروں کو جلد یوکرین روانہ کرے گی۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے پیر کے دن لڑائی کے نتیجے میں تباہ ہونے والے قصبے بوچا کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے حکومت کی تحویل میں کام کرنے والے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کی جانب سے ایسی سفاکانہ کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے روس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے بات چیت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ بوچا میں شہریوں کے ہاتھ باندھ کر قریب سے گولیاں مارنے اور ان کی لاشیں اجتماعی قبروں میں ڈالنے کے ثبوت موجود ہیں۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ’’یہ جنگی جرائم ہیں ، جنھیں دنیا نسل کشی قرار دے گی‘‘۔
روس نے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ بوچا میں روسی فوج نے شہری آبادی کو ہلاک کیا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کیف سے باہر کے ان مناظر کو’’سرکاری سرپرستی میں روس کے خلاف کی گئی اشتعال انگیز ی‘‘ قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سمندری شعبے نے آٹھ برسوں میں نئی بلندیوں کو چھو لیا: مودی

Next Post

سری لنکا کے وزیر خزانہ تقرری کے ایک دن بعد ہی مستعفی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روس کے نائب وزیر دفاع کو 13 سال قید کی سزا

2025-07-03
ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
Next Post
سری لنکا کے وزیر خزانہ تقرری کے ایک دن بعد ہی مستعفی

سری لنکا کے وزیر خزانہ تقرری کے ایک دن بعد ہی مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.