منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم -یو پی آئی سے لین دین کے فروغ کیلئے 2600 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-12
in قومی خبریں
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اپریل 2022 سے ایک سال کی مدت کے لیے روپے ڈیبٹ کارڈ کو فروغ دینے اور کم قیمت والے بھیم -یو پی آئی فرد کی جانب سے کاروباریوں کو ادائیگیوں کے لیے مراعات کو منظوری دے دی ہے ۔
پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) اور ای کامرس لین دین کو فروغ دینے کے لیے اس اسکیم پر 2600 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ ایسی سکیم لانے کا اعلان وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کیا تھا۔
مسٹر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی اور محنت اور روزگار کے وزیر بھوپیندر یادو نے بدھ کونامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔
کابینہ میں منظور کی گئی تجویز کے مطابق، موجودہ مالی سال 2022-23 میں روپے ڈیبٹ کارڈ اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی لین دین (پرسن ٹو مرچنٹ) کے فروغ کے لیے منظور شدہ ترغیبی اسکیم کے لیے 2,600 کروڑ روپے کے اخراجات کو منظوری دی گئی ہے ۔
اسکیم کے تحت، مرچنٹ بینکوں کو موجودہ مالی سال مالی سال 2022-23 کے لیے روپے ڈیبٹ کارڈز اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی لین دین (پی 2 ایم) کا استعمال کرتے ہوئے پوائنٹ آف سیل (پی او یس ) اور ای کامرس لین دین کو فروغ دینے کے لیے مالی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
محترمہ سیتا رمن نے مالی سال 2022-23 کے لیے اپنی بجٹ تقریر میں حکومت کی جانب سے پچھلے بجٹ میں اعلان کی گئیں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے مالی معاونت جاری رکھنے کے ارادے کا اعلان کیا جس میں سستی اور صارف دوست ادائیگی کے پلیٹ فارم کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ یہ اسکیم اس بجٹ کے اعلان کی تعمیل کے لیے لائی گئی ہے ۔
سال 2021-22 میں حکومت نے ڈیجیٹل لین دین کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک پروموشنل اسکیم کو منظوری دی تھی۔ اس کے نتیجے میں، کل ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین میں سال بہ سال 59 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2020-21 میں اس طرح کی ادائیگی 5,554 کروڑ روپے تھی، جو مالی سال 2021-22 میں بڑھ کر 8,840 کروڑ روپے ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران بھیم-یو پی آئی لین دین 106 فیصد سال در سال اضافے کے ساتھ 2,233 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2021-22 میں 4,597 کروڑ روپے ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے مختلف متعلقین اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ایکو سسٹم کی ترقی پر صفر ایم ڈی آر اصو ل کے ممکنہ منفی اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے بھیم-یو پی آئی اور روپے ڈیبٹ کارڈ کے لین دین کو ترغیب دینے کے لئے ایکوسٹم متعلقین کے لیے لاگت سے موثر قیمت کی تجویز بنانے ، مرچنٹ آن بورڈنگ کی حوصلہ افزائی کرنے اور نقد ادائیگیوں سے تیزی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فعال کرنے کے لیے دیگر باتوں کے علاوہ اس طرح کی کوئی ترغیبی اسکیم شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی ٹی سی کے سبکدوش ملازمین اور مارشل فاقہ کشی کے دہانے پر: کانگریس

Next Post

مجھے اسلئےپیدا کیا گیا تاکہ اعضاء ولیم کو عطیہ کروں، شہزادہ ہیری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
25 طالبان کو ہلاک کرنے کا اعتراف

مجھے اسلئےپیدا کیا گیا تاکہ اعضاء ولیم کو عطیہ کروں، شہزادہ ہیری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.