جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بمراہ سری لنکا ون ڈے سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-10
in کھیل
A A
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

ممبئی//
ہندوستان کے پریمیئر تیز گیند باز جسپریت بمراہ منگل سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں نہیں کھیلیں گے کیونکہ بی سی سی آئی ان کے ساتھ ‘جلد بازی نہیں کرنا چاہتا کرکٹ نیوز ویب سائٹ کرک بز نے پیر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی بمراہ ستمبر 2022 سے کرکٹ سے دور تھے اور کمر کی چوٹ کی وجہ سے وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی محروم تھے۔ بمراہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا، لیکن دو میچوں کے بعد ان کی کمر کی تکلیف بڑھ گئی تھی۔
بی سی سی آئی نے 3 جنوری کو بتایا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے بمراہ کو بحالی کے بعد فٹ قرار دیا ہے۔
بی سی سی آئی نے کہا تھا، “فاسٹ بولر ری ہیب سے گزرا ہے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی) نے انہیں فٹ قرار دیا ہے۔ وہ جلد ہی ٹیم انڈیا کی ون ڈے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ،
بورڈ نے کہا تھا کہ بمراہ کو سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم اب بی سی سی آئی نے این سی اے کی سفارش پر انہیں ون ڈے سیریز میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرک بز نے کہا کہ یہ فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ٹیسٹ سیریز اور اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بمراہ 18 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں کھیل سکتے ہیں۔
بمراہ پہلے ون ڈے کے لیے گوہاٹی نہیں پہنچے ہیں، حالانکہ روہت شرما، لوکیش راہول، وراٹ کوہلی اور شریس آئیر جیسے سینئر کھلاڑی، جو سری لنکا کی ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے، نے ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔
سری لنکا ون ڈے کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شوبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریس ایر، لوکیش راہول (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، محمد سمیع، محمد سراج، عمران ملک، ارشدیپ سنگھ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قصاب منافع خور لیکن ہوائی کمپنیاں نہیں

Next Post

ایشان کو روہت کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہئے: عرفان پٹھان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
شریئس ائیر کی کپتانی میں کولکاتہ کا مستقبل روشن: عرفان پٹھان

ایشان کو روہت کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہئے: عرفان پٹھان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.