جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

راجوری واقعہ:پولیس نے خاتون سمیت 12افراد کو حراست میں لیا، تلاشی کارروائیوں کا دائرہ وسیع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-06
in ٹاپ سٹوری
A A
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

جموں/۶جنوری
جموںکشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں چھ عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پوچھ تاچھ کی خاطر نائب سرپنچ ، خاتون سمیت 12افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کے روز بھی راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی لی جس دوران ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے مفرور ملی ٹینٹوں اور اُن کے ساتھیوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پچھلے دو روز کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے راجوری میں خاتون ، نائب سرپنچ سمیت 12افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کی خاطر ایک درجن کے قریب افرادکو حراست میں لیا گیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو منطقی مدد فراہم کرنے والوں کی بھی تلاش شروع کی گئی ۔
معلوم ہوا ہے کہ پچھلے تین روز سے ضلع بھر میں چھاپہ ماری جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرارا نہیں دیا جاسکتا ہے ۔
دریں اثنا راجوری میں مفرور ملی ٹینٹوں کی تلاش جمعے کے روز بھی جاری رہی جس دوران کھوجی کتوں اور ڈرونز کی مدد سے جنگلی علاقوں کو کھنگالا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز راجوری ضلع میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر راہگیروں اور مسافروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔
جموں کے مختلف حصوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر میں جگہ جگہ عارضی ناکے لگائے گئے ہیں جہاں مسافروں اور نجی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مفرو ر ملی ٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق سرینگر کی طرف جانے والی سبھی شاہراوں پر خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیرمیں اگلے ایک ہفتے کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی

Next Post

نئے سال کا پہلا سیاسی جھٹکا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

نئے سال کا پہلا سیاسی جھٹکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.