جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یورپ میں تمام ریکارڈز توڑ چکا، اب ایشیا میں نئے چیلنجز ہیں: کرسٹیانو رونالڈو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-05
in کھیل
A A
کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ریاض// پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈونے سعودی عرب کے کلب النصر سے بطور کھلاڑی معاہدہ ہونے کے بعد کہا ہے کہ میں یورپ میں تمام ریکارڈز توڑ چکا، اب ایشیا میں میدان اور میدان کے باہر نئے چیلنجز سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے النصر مرسول پارک اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں منفرد کھلاڑی ہوں، میرا یہاں آنا اچھا ہے، میں یورپ میں تمام ریکارڈز توڑ چکا ہوں اور اب یہاں مزید ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں۔کرسٹیانو رونالڈو نے انگلینڈ کا فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد النصر سے ڈھائی سالہ معاہدہ کرلیا ہے، اس حوالے سے میڈیا کا خیال ہے کہ ان کا معاہدہ 20 کروڑ یورو (21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر) میں ہوا ہے۔رونالڈو سعودی عرب کے کلب آنے سے قبل اسپین کے مشہور ریال میڈرڈ کلب کو 2009 سے 2018 کے دوران دو مرتبہ لالیگا، دو مرتبہ اسپینش کپ، 4 مرتبہ چمپیئنز لیگ اور 3 مرتبہ کلب ورلڈ کپ میں کامیابی دلا چکے ہیں۔انہوں نے اٹلی کے فٹ بال کلب یووئنٹس کے ساتھ 3 برس کا عرصہ گزارا اور اس دوران انہوں نے 2مرتبہ سیری اے اور ایک مرتبہ کوپا اٹالیا جیتنے کا اعزاز دلایا۔
بعد ازاں وہ ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کے مشہور کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آئے جہاں انہوں نے اپنے پہلے دور میں تین مرتبہ پریمیئرلیگ کا تاج سجایا تھا اور 3 مرتبہ ایف اے کپ، دو مرتبہ لیگ کپ، چمپیئنز لیگ اور کلب ورلڈ کپ جیتنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں میرا کام ختم ہو چکا ہے اور مجھے اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے پر فخر ہے۔رونالڈو نے بتایا کہ میں یہاں جیتنے، کھیلنے اور تفریح کرنے اور ملک اور ثقافت کی کامیابی کا حصہ بنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں سب کچھ جیت چکا ہوں، میں یورپ کے سب سے اہم ترین کلبوں میں کھیل چکا ہوں اور اب میرے سامنے ایشیا میں نیا چیلنج ہے۔
رونالڈو نے بتایا کہ انگلینڈ کا فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد ان کے پاس دنیا بھر سے متعدد پُرکشش معاہدوں کی پیش کش تھی لیکن میں نے النصر کے ساتھ معاہدہ کیا کیونکہ یہ قدم مجھے میدان کے باہر بھی متاثر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔رونالڈو نے کہا کہ میں فٹ بال کلب النصر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے نوجوان نسل میں فٹ بال کو فروغ دینے کا موقع دیا، جس میں خواتین بھی شامل ہیں، میرے لیے یہ ایک چیلنج ہے لیکن میں بہت خوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اب یہ کہہ سکتا ہوں کہ میرے پاس یورپ، برازیل، آسٹریلیا اور امریکہ میں بہت مواقع تھے، حتیٰ کہ پرتگال میں بھی کئی کلبوں نے مجھ سے معاہدہ کرنا چاہا لیکن میں اس کلب کو زبان دے چکا تھا کہ نہ صرف فٹ بال بلکہ ملک کے دیگر حصوں کو بھی فروغ دوں گا۔
37 سالہ کھلاڑی نے سعودی عرب کے کلب میں شامل ہونے پر تنقید سے متعلق سوالات کے ردعمل میں کہا کہ میں منفرد کھلاڑی ہوں اور یہ میرے لیے معمول کی بات ہے۔النصر کے کوچ روڈی گریشیا نے بتایا کہ رونالڈو سے معاہدہ ہونا سعودی عرب کی لیگ کے لیے بہت بڑا قدم ہے۔انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں کرسٹیانو رونالڈو جیسے بہترین کھلاڑی دیکھے ہیں، انہیں سنبھالنا بہت آسان کام ہے کیونکہ میرے پاس انہیں سکھانے کے لیے کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسا رونالڈو نے کہا کہ وہ یہاں جیتنے کے لیے آئے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ کھیلتے ہوئے لطف اندوز ہوں اور النصر کے لیے کامیابی حاصل کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یاترامیں شرکت کانفرنس کا لیکن کشمیر کا نہیں

Next Post

سعود شکیل کی سنچری، پاکستان کے 9 وکٹوں پر 407 رن، نیوزی لینڈ کو 42 رن کی برتری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
سعود شکیل کی سنچری، پاکستان کے 9 وکٹوں پر 407 رن، نیوزی لینڈ کو 42 رن کی برتری

سعود شکیل کی سنچری، پاکستان کے 9 وکٹوں پر 407 رن، نیوزی لینڈ کو 42 رن کی برتری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.