جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سعود شکیل کی سنچری، پاکستان کے 9 وکٹوں پر 407 رن، نیوزی لینڈ کو 42 رن کی برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-05
in کھیل
A A
سعود شکیل کی سنچری، پاکستان کے 9 وکٹوں پر 407 رن، نیوزی لینڈ کو 42 رن کی برتری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

کراچی// پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل کی پہلی سنچری اور سرفراز احمد کی نصف سنچری کی بدولت تیسرے روز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنائے جبکہ اسے مزید 42 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 154 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے میچ کے تیسرے دن بیٹنگ کا آغاز کیا تو امام الحق اور سعود شکیل وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کے ابتدا میں سنبھل کر بیٹنگ کی اور اسکور کو 182 تک پہنچا دیا لیکن 83 کے اسکور پر بیٹنگ کرنے والے امام الحق اس موقع پر ایک غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔چار وکٹیں گرنے کے بعد سعود کا ساتھ دینے تجربہ کار سرفراز آئے اور دونوں نے ابتدائی طور محتاط بیٹنگ کی بالخصوص بائیں ہاتھ کے بلے باز نے زیادہ محتاط انداز اختیار کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور ساتھ ساتھ اسکور میں اضافہ اور خسارہ بھی کم کرتے رہے۔
دونوں نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی بہترین بیٹنگ کا سلسلہ برقرار رکھا اور اس دوران سرفراز احمد نے اپنی لگاتار تیسری نصف سنچری اسکور کی۔دوسرے اینڈ سے سعود شکیل نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔دونوں نے مشکل وقت میں 150 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور پاکستان کو بہتر مقام تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر کیوی کپتان پارٹ ٹائم باؤلر ڈیرل مچل کو باؤلنگ پر لائے جن کی پہلی گیند پر بال بال بچنے کے باوجود ایک گیند بعد سرفراز اسٹمپ ہوکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔
جب میچ کے تیسرے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے تھے اور اسے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 112 رنز درکار تھے۔
کھانے کے وقفے پر کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے سعود شکیل 101 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان میدان میں آئے اور سعود شکیل کا ساتھ دیتے ہوئے 53 رنز کی شراکت بنائی۔آغا سلمان 41 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 385 رنز تھا۔
نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے دن کے آخری سیشن میں تیز کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن علی، نسیم شاہ اور میر حمزہ کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔حسن علی اور نسیم شاہ 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور میر حمزہ کو اش سودھی نے کھاتہ کھولنے کی اجازت بھی نہیں دی۔
سعود شکیل اور ابرار احمد نے مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی اوردن کا اختتام ہوا تو پاکستان نے 9 وکٹوں پر 407 رنز بنائے تھے۔
سعود شکیل 124 رنز بنا کر کھیل رہے تھے اور ابرار احمد نے کھاتہ نہیں کھولا۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے اسکور 449 رنز کے جواب میں مزید 42 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یورپ میں تمام ریکارڈز توڑ چکا، اب ایشیا میں نئے چیلنجز ہیں: کرسٹیانو رونالڈو

Next Post

155 کلومیٹر فی گھنٹہ، عُمران ملک تیز ترین بھارتی بولر بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
عرفان پٹھان کو عمران ملک میں وقار یونس کی جھلک دکھائی دینے لگی

155 کلومیٹر فی گھنٹہ، عُمران ملک تیز ترین بھارتی بولر بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.