بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

گھر واپسی ؟غلام نبی آزاد اورکانگریس میں مفاہمت کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

Azad

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی/۳۰ دسمبر (اے این آئی)
کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد کے پارٹی میں واپس آنے کا امکان ہے کیونکہ دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ہے، ذرائع نے جمعہ کو بتایا۔
آزاد نے 26 اگست کو کانگریس پارٹی سے اپنی 52 سالہ طویل وابستگی چھوڑ دی اور اکتوبر میں اپنی نئی سیاسی تنظیم ’جمہوری آزاد پارٹی‘ کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران آزاد نے کہا تھا کہ صرف کانگریس ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس دوران آزاد نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کی پالیسی کے خلاف نہیں ہیں لیکن اس کے کمزور نظام سے مسائل ہیں۔
آزاد کے بیان کے بعد، کانگریس کی زیرقیادت بھارت جوڈو یاترا کے کنوینر، دگ وجئے سنگھ نے آزاد کو کھلے عام یاترا کا حصہ بننے کی دعوت دی، جس کے بعد G23 کے سابق لیڈروں‘ اکھلیش پرساد سنگھ اور بھوپندر سنگھ نے آزاد سے رابطہ کیا اور ان کی کانگریس میں واپسی کی وکالت کرنے کے علاوہ اس یاترا میں شامل ہونے کی وکالت کی۔
اہم بات یہ ہے کہ پارٹی نے حال ہی میں ایم پی اکھلیش پرساد سنگھ کو بہار کانگریس کا صدر بنایا ہے اور بھوپندر سنگھ ہڈا کو ہریانہ کی کانگریس کی کمان سونپی گئی ہے۔
دریں اثنا، جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تاراچند سمیت بہت سے لیڈر جو کانگریس چھوڑ کر آزاد کے ساتھ چلے گئے تھے‘ نے حال ہی میں مو¿خر الذکر کے کیمپ کو بھی چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق آزاد کے علاوہ کئی رہنما جموں کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے۔
اپنے استعفیٰ میں کانگریس کے سابق سربراہ راہول گاندھی پر آزاد کے تیز حملوں کے باوجود، جس نے خاندان کو پریشان کر دیا ہے‘ پارٹی آزاد کو’گھر‘ واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
اس کے لیے اکھلیش پرساد سنگھ اور بھوپندر سنگھ ہڈا، اور امبیکا سونی کو غلام نبی آزاد اور کانگریس کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
امبیکا سونی گاندھی کی پرانی وفادار ہیں جن کے آزاد کے ساتھ اچھے سیاسی تعلقات ہیں۔
اس معاملے سے باخبر لوگوں کے مطابق، امبیکا سونی نے آزاد سے کہا ہے کہ پہلے یاترا میں آئیں اور پھر راہل گاندھی سے بات کریں کیونکہ انہوں نے جاتے وقت ان پر براہ راست حملے کیے تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، اور محبوبہ مفتی کے جموں و کشمیر میں پد یاترا میں شامل ہونے کے اعلان کے باوجود آزاد نے کانگریس کے قومی ترجمان ‘جے رام رمیش کی جانب سے پیدل مارچ میں شرکت کےلئے دیے گئے اشاروں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
ابھی تک، آزاد اور کانگریس راہل پر ذاتی حملے کی وجہ سے آمنے سامنے ہیں جو انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے دوران کیا تھا، لیکن فی الحال دونوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
سونیا گاندھی کو اپنے استعفیٰ کے خط میں آزاد نے پارٹی قیادت بالخصوص راہول گاندھی کو پارٹی چلانے کے طور طرےقوں پر نشانہ بنایا تھا ۔
پانچ صفحات پر مشتمل سخت گیر خط میں آزاد نے دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی کو ایک گروہ چلاتا ہے جب کہ سونیا گاندھی محض ایک ”نامزد سربراہ“ ہیں اور تمام بڑے فیصلے ”راہل گاندھی یا اس سے بھی بدتر ان کے سیکورٹی گارڈز اور پی ایزنے لیے تھے۔
آزاد پہلے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر تھے۔ کانگریس کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے، آزاد نے کہا تھا کہ پارٹی کی صورت حال اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ ”واپسی نہیں“۔
جہاں آزاد نے خط میں سونیا گاندھی پر طنز کیا، وہیں ان کا سب سے تیز حملہ راہل گاندھی پر کیا گیا اور انہوں نے موصوف کو ایک’غیر سنجیدہ فرد‘ اور ’نادان‘ قرار دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کےلئے قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: راجناتھ سنگھ

Next Post

پوسٹ آفس سیونگ سکیموں کی شرح سود میں اضافہ ‘پی پی ایف اور سوکنیا سمردھی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جی پی او سرینگر میں پارسل پیکیجنگ سروس عنقریب شروع کی جائے گی

پوسٹ آفس سیونگ سکیموں کی شرح سود میں اضافہ ‘پی پی ایف اور سوکنیا سمردھی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.