منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کراچی ٹسٹ: ولیمسن کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-28
in کھیل
A A
کراچی ٹسٹ: ولیمسن کی شاندار سنچری، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 2 رنز کی برتری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

کراچی// نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن اور ٹام لیتھام کی سنچریوں کی مدد سے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 440 رنز بنا کر 2 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے 165 رنز بغیر کسی نقصان سے اننگز دوبارہ شروع کی تو دونوں اوپنرز وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ وہیں سے جوڑا اور اپنی اس شراکت کو 183 تک پہنچا دیا، اس مرحلے پر ڈیون کونوے نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 92 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ٹام لیتھم نے دوسرے اینڈ سے بہترین کھیل جاری رکھا اور ٹیسٹ کرکٹ میں 13ویں سنچری مکمل کی، تاہم 113 کے انفرادی اسکور پر وہ ابرار کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔
ہنری نکولس اور کین ولیمسن نے مل کر اسکور کو 272 تک پہنچایا لیکن اس موقع پر ہنری نے نعمان کی گیند پر کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کا باہری کنارہ لینے کے بعد وکٹوں کی جانب واپس آنے پر آؤٹ ہوگئے۔اس مرحلے پر ولیمسن کا ساتھ دینے ڈیرل مچل آئے اور دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 65 رنز جوڑے، ڈیرل مچل نے جارحانہ انداز اپنایا جبکہ اس دوران کین ولیمسن نے اپنی سنچری بھی مکمل کرلی۔337 کے مجموعے پر ڈیرل مچل 42 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ نے اب تک چار وکٹوں کے نقصان پر 377 رنز بنائے ہیں، ولیمسن 74 اور ٹام بلنڈل 21 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ٹام بلنڈل نے ولیمسن کے ساتھ مل کر اسکور 427 رنز تک پہنچایا اور محمد وسیم کی ایک اچھی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ولیمسن کی جانب سے سنچری مکمل کرنے سے قبل ہی ٹام بلنڈل 3 رنز کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرپائے اور 47 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔
اسپنر ابرار احمد نے نئے آنے والے بلے باز برسیویل کی وکٹ حاصل کی، جنہوں نے 5 رنز کا اضافہ کیا اور یہ 436 رنز پر نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ تھی۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں پر 440 رنز بنا کر پاکستان پر 2 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 438 رنز بنائے تھے، کپتان بابراعظم نے 161، سلمان آغا نے 103 اور سرفراز احمد نے 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میسی نے اپنے دستخط کی ہوئی جرسی دھونی کی بیٹی کو بطور تحفے میں دی

Next Post

مودی 03 جنوری کو ‘انڈین سائنس کانگریس’ کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
Next Post
یوم آئین:ہندوستان اپنے آئین کی طاقت سے آگے بڑھ رہا ہے :وزیر اعظم

مودی 03 جنوری کو 'انڈین سائنس کانگریس' کا افتتاح کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.