بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں:ٹرک میں موجود تین جنگجو مختصر جھڑپ میں ہلاک:اے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-28
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر /28 دسمبر

جموں کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین مختصر تصادم میں 3عدم شناخت جنگجو مارے گئے ہیں۔اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ۔

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

اطلاعات کے مطابق جموں صوبے کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹرک کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا جس دوران مستعد اہلکاروں نے ٹرک کو روک کرڈرائیور کو نیچے اُتارا تاہم ڈرائیورسیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوں ہی ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اُس میں موجود ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ مستعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی شروع کی اور ایک گھنٹے تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بیچ ٹرک سے آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے ۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز ٹرک سے تین عدم شناخت ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرک ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 26جنوری کے پیش نظر جموں بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی صبح ہاوے پر تعینات اہلکاروں نے ایک مشکوک ٹرک کو دیکھا جس کے بعد سلامتی عملے نے ٹرک کا پیچھا کیا۔انہوں نے بتایا سدھر ا کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے ٹرک کو روک کر اُس میں سوار ڈرائیور کو نیچے اُتار ا تاہم ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ۔اے ڈی جی پی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ٹرک کی تلاشی لینا چاہی تو اسی اثنا میں اُس میں موجود جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے کہاکہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی شروع کی اور ایک گھنٹے تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس دوران ملی ٹینٹوں نے بے تحاشہ گرینیڈس کا استعمال کیا۔

اُن کے مطابق تصادم کی جگہ تین ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئی جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ کس تنظیم کے ساتھ وابستہ ہے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ۔انہوں نے مزید کہاکہ مفرور ڈرائیور کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی اور جموں صوبے کے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔اے ڈی جی پی کے مطابق ٹرک کی تلاشی کے بعد ہی مزید جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں شدت کی سردی‘پہلگام سرد ترین مقام‘۲۹/۳۰ کو برفباری کا امکان

Next Post

بانہال میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بانہال میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

بانہال میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.