سرینگر//
اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اینڈ کامک (اے وی جی سی) ٹاسک فورس نے اے وی جی سی سیکٹر کے مربوط فروغ اور نمو کے لیے بجٹ کے اخراجات کے ساتھ ایک قومی اے وی جی سی، ایکس آر مشن کا مطالبے پر زور دیا ہے۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت میں پیش کی گئی ایک تفصیلی رپورٹ میں‘ آئی اینڈ بی کی سکریٹری کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے ’کریٹ ان انڈیا ‘(بھارت میں تخلیق کریں) کی مہم کا آغاز کرنے کی سفارش کی ہے جس میں بھارت میں ، بھارت کیلئے اور دنیا کیلئے خصوصی کنٹینٹ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔ ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کو ۴ زمروں میں وسیع پیمانے پر درجہ بندی کی گئی ہے۔
اے وی جی سی سیکٹر کے مربوط فروغ اور نمو کے لیے ایک قومی اے وی جی سی ، ایکس آر مشن جس میں بجٹ کی رقم رکھی جائے۔
بھارت کو اے وی جی سی کا عالمی مرکز بنانے کے مقصد کے ساتھ، ایک گیمنگ ایکسپو کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی اے وی جی سی پلیٹ فارم قائم کریں، جس میں ایف ڈی آئی اشتراک پر پروڈکشن اور اختراعات پر توجہ مرکوز کی جائے۔
اے وی جی سی سیکٹر کے لیے ایک نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس (سی او ای) قائم کریں تاکہ اے وی جی سی سیکٹر کے لیے ہنر، تعلیم، صنعت کی ترقی اور تحقیق اور اختراع میں ایک بین الاقوامی حوالہ جات بن سکے۔ مقامی صنعتوں تک رسائی فراہم کرنے اور مقامی ٹیلنٹ اور مواد کو فروغ دینے کے لیے علاقائی سی او ایز کو ریاستی حکومتوں کے تعاون سے قائم کیا جائے گا۔
رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اسکول کی سطح پر وقف اے وی جی سی کورس کے مواد کے ساتھ تخلیقی سوچ کو فروغ دینے، بنیادی مہارتوں کی تعمیر اور کیریئر کے انتخاب کے طور پر اے وی جی سی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے این ای پی کا فائدہ اٹھایا جائے۔
معیاری نصاب اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگریوں کے ساتھ اے وی جی سی فوکسڈ یو جی/ پی جی کورسز شروع کریں۔ اے وی جی سی سے متعلقہ کورسز (جیسے، ایم ای ایس سی کے ذریعے ایم ای سی اے ٹی) کے داخلہ ٹیسٹ کو معیاری بنائیں۔