نئی دہلی// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو پیر کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے صرف اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر خزانہ کو ایمس میں داخل کرایا گیا ہے لیکن نہ ہی اسپتال اور نہ ہی وزارت نے اس بارے میں مزید تفصیلات شیئر کی ہیں۔
شریمتی سیتا رمن حال ہی میں ختم ہونے والے سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں سرگرم تھیں اور مرکزی بجٹ کے حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متواتر میٹنگیں کرتی رہی ہیں۔