جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو دہلی میں داخل ہوئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-24
in قومی خبریں
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو دہلی میں داخل ہوئی۔ آج یاترا نے 108 دن مکمل کرلئے ہیں اور تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے ۔
دہلی کانگریس ونگ کے مطابق، یاترا ایک دن میں 23 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور شام 4.30 بجے لال قلعہ پر ختم ہوگی۔ اس کے بعد سفر میں 9 دن کا وقفہ ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق ساؤتھ اداکار کمل ہاسن بھی دہلی میں ہونے والی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ لال قلعہ پہنچنے سے پہلے سہ پہر 3 بجے یاترا میں شامل ہوں گے ۔
دہلی ٹریفک پولیس نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے ہفتہ کو بدر پوربارڈر سے لال قلعہ تک بھاری ٹریفک کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یاترا کے راستے سے الگ جانے والی سڑک یا بائی پاس کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ، اپنی گاڑی کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔
بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے بدر پور فلائی اوور، پرہلاد پور ریڈ لائٹ، مہرولی بدر پور روڈ، اپولو فلائی اوور، متھرا روڈ سی آر آر آئی ریڈ لائٹ، متھرا روڈ، مودی مل فلائی اوور، آشرم چوک، اینڈریوز اسٹریٹ، کیپٹن گوڑ مارگ، لاجپت نگر فلائی اوور کے نیچے ، نظام الدین فلائی اوور، پرگتی میدان سرنگ، آئی پی فلائی اوور کی طرف، سبرامنیم بھارتی مارگ/ذاکر حسین مارگ کراسنگ، متھرا روڈ ٹی پوائنٹ، کیو پوائنٹ، آر/اے جسونت سنگھ، منڈی ہاؤس، وکاس مارگ (یمونا پل/لکشمی نگر شکرپور سائیڈ)، منٹو روڈ ریڈ لائٹ، گرو نانک چوک، راج گھاٹ چوک علاقوں میں ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔
بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کی رات سے 9 دن تک آرام پر رہے گی۔ اس کے بعد یہ یاترا 3 جنوری سے اتر پردیش سے دوبارہ شروع ہوگی۔ اس یاترا کے دوران تین اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔بھارت جوڑو یاترا کا داخلہ غازی آباد کے لونی بارڈر سے اتر پردیش میں ہوگا۔ اس کے بعد یہ دوسرے مرحلے میں 4 جنوری کو باغپت، 5 جنوری کو شاملی اور 6 جنوری کو کیرانہ سے ہوتے ہوئے ہریانہ کے سونی پت میں داخل ہوگی، اس کے بعد یہ پنجاب اور جموں و کشمیر کے لیے روانہ ہوگی۔
7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی یہ یاترا اب تک نو ریاستوں کاسفرطے کر چکی ہے ۔ ان میں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور ہریانہ شامل ہیں۔ تاہم ہریانہ میں یاترا کا دوسرا مرحلہ باقی ہے ۔
جمعہ کو ہریانہ میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ حکمراں پارٹی ملک کے باقی حصوں میں جتنے چاہے جلسے کر سکتی ہے ۔ لیکن اس کے لیے کورونا صرف وہیں ہے ، جہاں سے بھارت جوڑو یاترا گزر رہی ہے ۔راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو روکنے سے انکار کر دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان پر منڈلا رہا ہے شکست کا خطرہ

Next Post

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے فعال معاملوں میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.