بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شاہد آفریدی پی سی بی کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-24
in کھیل
A A
میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد آفریدی

Shahid

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

لاہور،//پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کوپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم شامل ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہارون رشید اس کے کنوینر ہوں گے۔
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ میں عبوری سلیکشن کمیٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وقت کی کمی کے باوجود وہ جرات مندانہ اور بے باک فیصلے کریں گے جس سے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی ایک جارح مزاج کرکٹر ہیں جنہو ں نے پوری زندگی بلا خوف و خطر کرکٹ کھیلا، وہ 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمانئدگی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی لہٰذا میرے خیال سے موجودہ جدید دور کے کھیل کے تقاضوں کو ان سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔
مسٹر نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ کھیل کے حوالے سے معلومات کی بدولت وہ بہترین اور مستحق کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس ذمے داری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں اور اس ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے جو بھی ممکن ہو سکا وہ ضرور کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جیتنے کے طریقوں واپس اپنانے کی ضرورت ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسٹریٹیجک سلیکشن کے ذریعے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایسی ٹیم میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی جو کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کا اعتماد بھی بحال کرے۔
آفریدی نے 1996 سے 2018 تک 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، مجموعی طور پر 11,196 رنز بنائے اور 541 وکٹیں لیں۔ انہوں نے 83 بین الاقوامی میچوں میں قومی ٹیم کی کپتانی بھی کی۔آفریدی کے ساتھی عبدالرزاق نے 17 سال پر محیط کیریئر میں 343 بین الاقوامی میچ کھیلے، 7,419 رنز بنائے اور 389 وکٹیں حاصل کیں۔ آفریدی اور عبدالرزاق 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔
راؤ افتخار ایک ٹیسٹ، 62 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے سابق کپتان نے کہا کہ میں جلد سلیکٹرز کا ایک اجلاس طلب کروں گا اور آنے والے مچیوں کے حوالے سے انہیں اپنے منصوبوں سے آگاہ کروں گا۔
واضح رہے کہ سیٹھی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی نے جمعرات کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے ایک دن بعد ہی پی سی بی کے 2019 کے آئین کے تحت قائم تمام کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا تھا، جس میں محمد وسیم کی سلیکشن کمیٹی بھی شامل تھی۔آفریدی کو پہلے انتظامی کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا لیکن یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ وہ اپنی خیراتی فاؤنڈیشن پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حارث رؤف رشتہٗ ازدواج میں منسلک ہوگئے

Next Post

ثناء میر نے نئی انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
ثناء میر نے نئی انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا

ثناء میر نے نئی انتظامی کمیٹی کے عہدے کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.