جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بائیڈن اور زیلنسکی ملاقات، امن پر تبادلہ خیال، یوکرین کے لیے مزید 1.85ارب ڈالر امداد

سیکورٹی 850 ملین ڈالر اور فضائی دفاع کی ترقی کے لیے ایک بلین ڈالر مختص کئے گئے: بلنکن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

Balkin

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن؍کیف//
امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کا وائٹ ہاؤس کے داخلی دروازے پر استقبال کیا۔ زیلنسکی یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر ہیں۔دونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس سے قبل دو طرفہ بات چیت کی۔
بائیڈن نے یوکرین اور اس کے عوام کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے 300 دنوں کی یاد دلائی اور کہا کہ ان کا ملک اور اتحادی یوکرین کی حمایت کے خواہاں ہیں۔
بائیڈن نے تصدیق کی کہ واشنگٹن کیف کو پیٹریاٹ بیٹریاں فراہم کرے گا اور یوکرین کی افواج کو ان کے استعمال کی تربیت بھی دے گا۔ بائیڈن نے کہا ہم یوکرین کے لیے منصفانہ امن چاہتے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کی بدولت ہی میں آج یہاں واشنگٹن میں ہوں۔ انہوں نے کہا جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور یوکرین کیلئے مسلسل امریکی حمایت قابل تعریف ہے۔
وائٹ ہاؤس نے بدھ کو اعلان کیا کہ امریکی صدر بائیڈن اور یوکرینی صدر زیلنسکی یوکرین میں امن کے حصول کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ پہلی مرتبہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔
بلنکن نے انکشاف کیا کہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی امداد کے لیے 850 ملین ڈالر اور فضائی دفاع کی ترقی کے لیے ایک بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
بلنکن نے کہا آج کے امدادی پیکج میں پہلی مرتبہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم شامل ہے جو بین البراعظمی میزائلوں، کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں، اور اونچائی پر پرواز کرنے والے طیارے کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ سسٹم اب تک فراہم کئے گئے دفاعی نظاموں میں سب سے بہتر ہے۔
یوکرین کے سفارتی ذرائع کے مطابق بدھ کے روز زیلنسکی امریکہ میں اینڈریوز ایئر فورس بیس پر پہنچے۔24 فروری کو اپنے ملک پر روسی جنگ کے آغاز کے بعد زیلنسکی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ہیں۔
اس سے قبل زیلنسکی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا تھا کہ میں یوکرین کی لچک اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے میں امریکہ جا رہا ہوں۔ میں امریکی صدر کے ساتھ یوکرین اور امریکہ کے درمیان تعاون پر بات کروں گا۔ میں کانگریس میں تقریر بھی کروں گا اور کئی دو طرفہ ملاقاتیں کروں گا۔
امریکی میڈیا نے بھی پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ صدر بائیڈن کیف کیلئے نئے ہتھیاروں کے پیکج کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب ایران سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

Next Post

چین، کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارۂ صحت کا اظہار تشویش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
چین میں کورونا ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا، لاک ڈاؤن نافذ

چین، کورونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارۂ صحت کا اظہار تشویش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.