نئی دہلی//ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ہنر کی ترقی سے متعلق پروگرام انڈسٹری کے ساتھ مل کر چلائے جاتے ہیں۔
وقفہ سوالات کے دوران مسٹر کارتک شرما کے سوال کے جواب میں مسٹر چندر شیکھر نے کہا کہ دیکھا جاتا ہے کہ صنعت کو کس طرح کے ہنر مند ملازمین کی ضرورت ہے ۔ پرائیویٹ سیکٹر کے کونسلر سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کس ہنر کی تربیت دی جائے ، اس کے فوراً بعد نوجوانوں کو روزگار مل جاتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ جاب فیئرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جہاں آجر اور نوکری کے خواہشمند کے درمیان براہ راست بات چیت ہوتی ہے کہ کس کو کیا ضرورت ہے ۔ اس عمل میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا بھی اہم کردار ہے ۔ اس میں بہترین پہلو یہ ہے کہ صنعتوں کو پارٹنر بنا کر پروگرام بنائے جائیں۔
مسٹر چندر شیکھر نے کہا کہ اس میں سب سے بہترین پہلو یہ ہے کہ صنعتوں کو شراکت دار بنا کر پروگرام ڈیزائن کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ اسکل کمیٹی نے حکومت کی طرف سے اضلاع میں اسکل ڈویلپمنٹ کے منصوبے بنائے ہیں۔ اس کا مقصد ہر ضلع میں ایک منفرد پروگرام چلایا جائے ۔







