جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں سرگرم تمام بڑی جنگجو جماعتوں کا صفایا کیا گیا ہے :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-21
in اہم ترین
A A
کشمیر میں سرگرم تمام بڑی جنگجو جماعتوں کا صفایا کیا گیا ہے :ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

سرینگر/ گاندربل//
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا کہ وادی میں اگلے چار مہینوں میں حالات بہتر ہوں گے کیونکہ تقریباً تمام جنگجو تنظیموں کا صفایا کر دیا گیا ہے جب کہ کچھ ’جنگجو گرد ماڈیولز فعال ہیں‘ جنہیں بھی بہت جلد ختم کر دیا جائے گا۔
منگل کو گاندربل میں ڈی جی پی سنگھ نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال سب سے زیادہ پرامن ہے۔ ’’ڈل جھیل زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود سیاح آ رہے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے کچھ ماڈیول عسکریت پسندی کو برقرار رکھنے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ تنظیموں کا بڑے پیمانے پر صفایا ہو چکا ہے۔‘‘
ڈی جی پی نے کہا کہ سیکورٹی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سے چار ماہ میں صورتحال مزید پرامن ہو جائے گی۔
ٹی آر ایف کی طرف سے دھمکیوں کے بارے میں ایک سوال پر، ڈی جی پی نے کہا کہ یہ عسکریت پسندی کے خوف کو زندہ رکھنے کے حربے ہیں اور یہ سب آئی ایس آئی کر رہی ہے۔ان کاکہنا تھا’’یہ لوگ غیر مقامی، اقلیتوں اور معصوموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان فیصلہ نہیں کر سکتا کہ کشمیر میں کون رہے گا۔ یہ جموں و کشمیر کی حکومت ہے جو فیصلہ کرے گی کہ کس کو یہاں کام کرنے کیلئے کشمیر میں رہنا ہے‘‘۔
ڈی جی پی نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکیوں کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کی تعداد دوہرے ہندسے میں ہے۔ ’’عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن ہر ہفتے جاری ہے۔ عسکریت پسندی کے باقی ماندہ عناصر کا بہت جلد صفایا کر دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
دلباغ نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ باقی چھپے ہوئے عسکریت پسند درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر اپنا ٹھکانہ تبدیل کر کے رہائشی علاقوں میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم باغات کے ساتھ ساتھ جنگلات میں بھی عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پنشن فارم جمع کرنے کیلئے قطار میں کھڑا معمر شخص فوت

Next Post

فرضی خبریں پھیلانے والے تین یوٹیوب چینل بے نقاب نئی دہلی// چالیس سے زیادہ حقائق کی جانچ پڑتال کی ایک سیریز میں، پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) نے تین یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا، جو بھارت میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے ۔ ان یوٹیوب چینلز کے تقریباً ۳۳لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کے ویڈیوز، جن میں سے تقریباً سبھی فرضی پائے گئے‘۳۰کروڑ سے زیادہ بار دیکھے گئے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے پھیلانے والی انفرادی پوسٹس کے خلاف پورے یوٹیوب چینلز کو بے نقاب کیا ہے ۔ پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی جانچ پڑتال کردہ یوٹیوب چینلز کی تفصیلات درج ذیل ہیں: یہ یوٹیوب چینلز دیگر فرضی خبروں کے علاوہ سپریم کورٹ آف انڈیا‘ چیف جسٹس آف انڈیا، سرکاری اسکیموں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس)، کسانوں کے قرضوں کی معافی وغیرہ کے بارے میں فرضی اور سنسنی خیز دعوے پھیلا تے ہیں۔ مثلاً یہ جعلی خبریں، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ مستقبل کے انتخابات بیلٹ پیپرز سے کرائے جائیں گے ۔ جن لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹس، آدھار کارڈ اور پین کارڈ ہیں، حکومت انہیں پیسے دے رہی ہے ۔ ای وی ایم وغیرہ پر پابندی شامل ہیں ۔ یوٹیوب چینلز کو دیکھا گیا کہ وہ ٹی وی چینلز کے لوگو زاور ان کے نیوز اینکرز کی تصاویر کے ساتھ جعلی اور سنسنی خیز طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں، تاکہ ناظرین کو گمراہ کیا جا سکے کہ وہ خبریں مستند ہیں۔ یہ چینلز اپنی ویڈیوز پر اشتہارات دکھاتے اور یوٹیوب پر غلط معلومات سے رقم کماتے ہوئے بھی پائے گئے ۔ پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کی جانب سے یہ کارروائی گزشتہ ایک سال میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایک سو سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے بعد کی گئی ہے ۔

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سنہا کاجموں میں متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے مکانات کی تعمیر کا سنگِ بنیاد
اہم ترین

جدید طبی سہولیات چھوٹے اضلاع تک پہنچانا ضروری

2026-08-27
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کا  وادی میںایل او سی کا جائزہ
اہم ترین

آپریشن سندور:’پاکستان نے جنگ بندی کی تفصیلات امریکہ کو لیک کیں‘

2026-08-27
کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف
اہم ترین

کشمیر کے باغات کے قریب رہائشی علاقوں کو کیڑے مار ادویات سے خطرہ، تحقیق میں انکشاف

2026-08-27
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
اہم ترین

جموں میں ہیروئن اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-08-27
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

کولگام میں مشترکہ کارروائی، اسلحہ و گولہ  بارود سمیت۵ دہشت گرد معاون گرفتار

2026-08-27
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پونچھ میں سڑک حادثے  میں۶؍ افراد جاں بحق

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
وزارت اطلاعات و نشریات نے۴ پاکستانی یوٹیوب چینلز سمیت ۲۲ کو بلاک کیا

فرضی خبریں پھیلانے والے تین یوٹیوب چینل بے نقاب نئی دہلی// چالیس سے زیادہ حقائق کی جانچ پڑتال کی ایک سیریز میں، پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ (ایف سی یو) نے تین یوٹیوب چینلز کا پردہ فاش کیا، جو بھارت میں غلط معلومات پھیلا رہے تھے ۔ ان یوٹیوب چینلز کے تقریباً ۳۳لاکھ سبسکرائبر تھے اور ان کے ویڈیوز، جن میں سے تقریباً سبھی فرضی پائے گئے‘۳۰کروڑ سے زیادہ بار دیکھے گئے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب پی آئی بی نے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے پھیلانے والی انفرادی پوسٹس کے خلاف پورے یوٹیوب چینلز کو بے نقاب کیا ہے ۔ پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی جانچ پڑتال کردہ یوٹیوب چینلز کی تفصیلات درج ذیل ہیں: یہ یوٹیوب چینلز دیگر فرضی خبروں کے علاوہ سپریم کورٹ آف انڈیا‘ چیف جسٹس آف انڈیا، سرکاری اسکیموں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمس)، کسانوں کے قرضوں کی معافی وغیرہ کے بارے میں فرضی اور سنسنی خیز دعوے پھیلا تے ہیں۔ مثلاً یہ جعلی خبریں، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ مستقبل کے انتخابات بیلٹ پیپرز سے کرائے جائیں گے ۔ جن لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹس، آدھار کارڈ اور پین کارڈ ہیں، حکومت انہیں پیسے دے رہی ہے ۔ ای وی ایم وغیرہ پر پابندی شامل ہیں ۔ یوٹیوب چینلز کو دیکھا گیا کہ وہ ٹی وی چینلز کے لوگو زاور ان کے نیوز اینکرز کی تصاویر کے ساتھ جعلی اور سنسنی خیز طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں، تاکہ ناظرین کو گمراہ کیا جا سکے کہ وہ خبریں مستند ہیں۔ یہ چینلز اپنی ویڈیوز پر اشتہارات دکھاتے اور یوٹیوب پر غلط معلومات سے رقم کماتے ہوئے بھی پائے گئے ۔ پی آئی بی فیکٹ چیک یونٹ کی جانب سے یہ کارروائی گزشتہ ایک سال میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایک سو سے زائد یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے بعد کی گئی ہے ۔

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.