ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-19
in اہم ترین
A A
مسلسل پانچویں بار چلہ کلان کی خشک موسم کے بیچ آمد ہوگی:محکمہ موسمیات

sun

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
وادی کشمیر میں امسال چالیس روزہ چلہ کلان خشک موسم کے بیچ وارد ہو رہا ہے۔
بتادیں کہ وادی میں چلہ کلان۲۱دسمبر سے شروع ہونے والا ہے اس کے چالیس روزہ دورکے دوران سردیوں کا زور عروج پر ہوتا ہے اور زمستانی ہوائیں اہلیان وادی کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیتی ہیں۔
اس دوران ہونے والی برف باری سے نہ صرف معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوجاتے ہیں بلکہ بعض اوقات وادی کا بیرونی جے ساتھ رابطہ بھی منقطع ہوجاتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر‘ محمد حسین میر نے میڈیا کو بتایا کہ امسال چلہ کلان خشک موسم کے بیچ وارد وادی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۵دسمبر تک موسم خشک رہنے کے قوی امکانات ہیں۔
میر نے کہا کہ گرچہ وادی میں۲۶دسمبر کو مغربی ہواؤں کی ایک کمزور لہر داخل ہوسکتی ہے لیکن اس کے نتیجے میں وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں موسم ایک بار پھر بہتر ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وادی میں فی الوقت دن کا درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوگا جبکہ شانہ درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم ریکارڈ ہونے کی توقع ہے ۔
وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ وادی میں چلہ کلان امسال پانچویں بار خشک موسم کے بیچ تخت نشین ہونے والا ہے ۔
میر نے کہا کہ سال۲۰۱۸میں بھی چلہ کلان خشک موسم کے بیچ وارد ہوا تھا اور اس کے بعد یہ سلسلہ جاری ہے ۔موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر امسال کرسمس کے موقعے پر سیاحوں کو کشمیر میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ نہیں ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی:ٹھاکر

Next Post

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری‘ پہلگام سرد ترین جگہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
وادی میں چلہ کلان سے قبل ہی سردی کی شدت بڑھ گئی

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری‘ پہلگام سرد ترین جگہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.