ممبئی//ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف 22 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرک بز ویب سائٹ نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
کرک بز نے کہا کہ روہت کی غیر موجودگی میں لوکیش راہل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ روہت کو بنگلہ دیش کے دورے پر دوسرے ون ڈے کے دوران انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی جو ابھی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔
کرکبز نے کہا کہ روہت بلے بازی کے لیے فٹ ہیں، لیکن فیلڈنگ کے دوران ان کے زخمی ہونے کا خطرہ تھا۔ ہندوستان کو بنگلہ دیش کے دورے کے بعد چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کا سامنا کرنا ہے، اس لیے بی سی سی آئی نے فی الحال روہت کے انگوٹھے کو خطرے میں ڈالنا مناسب نہیں سمجھا۔
خیال ر ہے کہ راہل نے پہلے ٹیسٹ کے بعد روہت کی دستیابی پر کہا تھا، "ہمیں ایک دو دن میں پتہ چل جائے گا کہ روہت ٹیم میں شامل ہوں گے یا نہیں۔” میں اب تک اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔
پہلا ٹیسٹ 188 رن سے جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم پیر کو چٹگاوں سے ڈھاکہ پہنچ چکی ہے۔ دو دن کی پریکٹس کے بعد ہندستان اور بنگلہ دیش جمعرات سے دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔